Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  کرشن چندر
  بگھت رام
لالہ بانشي رام کے چھوٹے بھائي کا نام تھا بگھت رام، يہ وہي شخص ہے جس کا انگوٹھا ميں نے بچپن ميں چبا ڈالا تھا، کس طرح يہ تو  ميں بعد ميں بتائوں گا، ابھي تو اس کا کردار ديکھئے، يعني کہ سخت لفنگا، آوارہ بدمعاش تھا يہ۔۔۔۔ شخص نام تھا بگھت رام  ليکن دراصل يہ آدمي رام بگھت رام نہيں شيطان کا بگھت تھا، رنگ پور کے گائوں ميں آوارگي، بدمعاشي ہي نہيں، ڈھٹائي اور بے حيائي کا نام اگر زندہ تھا محض بگھت رام کے وجود سے ورنہ رنگپور  تو ايسي شريف روحوں کا گائوں تھا کہ غالبا فرشتوں کو بھي وہاں  آتے ہوئے ڈر معلوم ہوتا ہوگا، نيکي پاکيزگي اور عبادت کا ہلکا سا نور گويا ہر ذي نفس کے چہرے سے چھنتا نظر آتا تھا، کبھي کوئي لڑائي نہ ہوتي تھي، فرقہ وقت پر وصول ہوجاتا تھا، ورنہ زمين قرق ہوجاتي تھي اور لالہ کانشي رام پھر روپيہ دے کر اپنے مقروض کو کام پر لگا ديتے تھے،  مسلمان بچارےاتنے کمزور تھے اور تعداد ميں اس قدرکم تھے کہ ان ميں لڑنے کي ہمت نہ تھي، سب بيٹھے مسجدوں کے مناروں اور اسکے کنگروں کو خاموشي سے تکا کرتے کيونکہ گائوں ميں انہيں اذان دينے کي بھي ممانعت تھي، کيروں اور اچھوتوں کا سارا دھندا دو جنمے لوگوں سے وابستہ تھا اور وہ چوں تک نہ کرسکتے تھے، اس کے علاوہ انہيں يہ احساس بھي نہ ہوتا تھا کہ زندگي اس کے علاوہ کچھ اور بھي ہوسکتي ہے بس جو ہے وہ ٹھيک ہے، يہي مسلمان سمجھتے تھے، يہي براہمن ، يہي کھتري۔۔۔ہي چمار اور سب مل کر بگھت رام کو گالياں سناتے تھے کيونکہ اس کي کوئي کل سيدھي نہ تھي۔
بگھت رام لٹھ گنوا تھا، بات کرنے ميں اکھڑا ديکھنے ميں اکھڑ، گندھ۔۔۔ناتراش، بڑے بڑے ہاتھ پائوں بڑے بڑے دانت بتيسي ہر وقت کھلي لبوں سے رال ٹپکي ہوئي جب ہنستا تو بتيسي  مسوڑھوں کي بھي پوري پوري نمائش ہوتي۔
پچھلا صحفہ (3) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu