Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  کرشن چندر
  بگھت رام
گائوں ميں ہر شخص کا سر گھٹا ہوا تھا اور ہر ہندو کے سر پر چوٹي تھي،  ليکن بگھت رام نے بلوچوں کي طرح لمبےلمبے بال بڑھالئے تھے اور چوٹي غائب تھي بالوں ميں بڑي کثرت سے جوئيں ہوتيں، جنہيں وہ اکثر گھراٹ کے باہر بيٹھ کر چنا کرتا تھا، سرسوں کا تيل سر ميں دو تين بار رچايا جاتا، گلے ميں پھولوں کے ہار ڈالے جاتے اور بيچ ميں سے سيدھے مانگ نکال کر اور زلفين سنوار کر ہ سر شام گائوں کے چشموں کا طواف کيا کرتا، اپني ان بري حرکتوں سے کئ بار پٹ چکا تھا ليکن اس کا اس پر کوئي اثر نہ ہوتا تھا، بڑي موٹي کھال تھي اس کي اور پھر اس ميرا خيال ہے کہ اس کے شعور ميں ضمير کي آگ کبھي روشن نہ ہوئي تھي، وہ شرارہ بيدار تھا،  جو حيوان کو انسان بناديتا ہے، بگھت رام سو فيصد حيوان تھا اور اسي لئے گائوں والے برہمن اور کھتري، امير اور غريب ہندو اور مسلمان اور سنار اور چمار سب اس سے نفرت کرتے تھے۔
لين چونکہ لالہ کانشي رام کا چھوٹا بھائي تھا، اور بظاہر گائوں کے سب سے بڑے گھر کا ايک معزز فرد، اس لئے اپني ناپسنديدگي کے باوجود گائوں کے لوگ اس کے وجود کو اور اس کے وجود کت مزبوحی حرکات کو برداشت کرتے تھے، اور آج کرتے چلے آئے تھے،  ليکن جب رنگ پور ميں آئے اس وقت بگھت رام کے بڑے بھائي نے پريشان ہوکر اسے اپنے گھر سے نکال ديا تھا، توي کا ياک گھراٹ اس کے سپرد کرديا تھا، جہاں بگھت رام رہا کرتا تھا، اور وہ رات کو سوجاتا بھي وہيں تھا، کيونکہ گھراٹ تو دن رات چلتا تھا، نہ جانے کس وقت کسے آٹا پسانے کي ضرورت پيش ہو اور وہ چادر ميں يا بھيٹر کي کھال ميں کئي يا گندم کے دانے گھراٹ  پر چلا آئے اور پھر اس کے علاوہ يہ بھي تو ہے کہ دن بھر ميں جوگہيوں جمع ہوتا ہے يا اناج ابھي پسا نہيں جاتا وہ ہيں، گھراٹ پر دھرا رہتا ہے اور اس کي نگہباني کيلئے بھي تو ايک آدمي  کا وہاں  موجود ہونا ضروري ہے،  يہي سوچ کر لالہ منشي رام  کا گھراٹ گائوں ميں سے سے نامي گھراٹ تا، يعني تقريبا سارے گائوں کا اناج وہيں پسوايا جاتا تھا، ايک اور گھراٹ بھي تھا، ليکن بالعموم مسلمانوں ، اچھوتوں اور کميروں کيلئے اناج جہاں پسايا جاتا تھا، جب کبھي بڑا گھراٹ چلتے چلتے رک جاتياور اس کي مہيب چکي کام کرنے سے انکار کر ديتي يا جب پاٹوں کي سطح پر پتھريلے دندانے بنانے کيلئے انہيں الٹا ديا جاتا۔
پچھلا صحفہ (4) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu