Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  کرشن چندر
  ايراني پلائو
نہيں بے رھنے دے
نہین بے سالے اٹھ، نہیں تو ايک جھانپڑ دوں گا۔
مدھو بالا نے ہاتھ جوڑ کر کہا، ککو رھنے دو، ميں تيري منت کرتا ھوں، يہ پيٹ کا درد ٹھيک ھوجائےگا۔
اٹھ بے ، کيوں ہماري سنگت خراب کرتا ھے ۔
ککو نے ہاتھ بڑھا کر مدھو بالا کواٹھايا اور وھ دونوں يونيورسٹي کے گراؤنڈ ميں چکر لگانے لگے، پہلے تو تھوڑي دير تک ان دوڑتےھوئے لڑکوں کي طرف ديکھتا رہا، پھر جب ميرے قريب بيٹھے ھوئے لڑکے نے سر کھجا کے کہا، سالي کيا مصيبت ھے ايراني پلاؤ، کھاؤ تو مصيبت اور نہ کھاؤ تو مصيبت ۔
ميں نے کہا بھائي پلاؤ تو بڑے مزے کي چيز ھے، اسے کھانے سے پيٹ درد کيسے ھوسکتا ھے؟ ميري بات سن کر وہ ھنسے، ايک لڑکے ني جس کا نام بعد ميں مجھے کلديب کور معلوم ھوا اور جو اس وقت ايک پٹھي ھوئي پنڈي اور ايک پھٹي نيکر پہنے ھوئے ھے، مجھ سے ھنس کر کہا، معلوم ھوتا ھے تم نے ايراني پلاؤ کبھي نہيں کھايا۔
کلديب کور نے اپني بنڈي کے بٹن کھولتے ھوئے مجھے بتاياکہ ايراني پلاؤ ان لوگوں کي خاص اصطلاح ھے، اسے ايسے لوگ روز روز نہيں کھاسکتے ليکن جس دن لڑکے نے جوتے بہت کم پالش کئے ھوتے ھيں يا جس دن اس کے پاس بہت کم پيسے ھوتے ھيں اس دن اسے ايراني پلاؤ ھي کھانا پڑتا ھے اور يہ پلاؤ سامنے کے ايراني ريستوران سے رات کے بارھ بجے کے بعد ملتا ھے ، جس سب گاھک کھانا کھا کر چلے جاتے ھيں، دن بھر ميں لوگ ڈبل روٹي کے ٹکڑے اپني پليٹيوں ميں چھوڑ جاتے ھيں، ڈبل روٹي کے ٹکڑے گوشت اور ھڈياں چچوڑي ھوئي، چاول کے دانے ،آمليٹ کے ريزے، آلوؤں کے قتلے، يہ سارا جھوٹا کھانا ايک جگہ جمع کرکے ايک ملغوبہ تيار کرليا جاتا ھے اور ملغوبہ دو آنے پليٹ کے حساب سے بکتا ھے، پيچھے کچن کي دروازے پر اسے ايراني پلاؤ کہا جاتا ھے ، اسے عام طور پراس علاقے کے غريب لوگ بھي نہيں کھاتے پھر بھي ھر روز دو تين سو پليٹيںبک جاتي ھيں، خريداروں ميں زيادھ تر جوتے پالش کرنے والے ، فرنيچر ڈہونے والے، گاہکوں کيلئے ٹيکسي لانے والے ھوتےھيں يا آس پاس کے بلڈنگوں ميں کام کرنے والے مزدور بھي ھوتے ھيں۔
پچھلا صحفہ (3) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu