|
|
| |
ايراني پلائو |
کندليب کور اوندھے منہ ليٹا
ھوا تھا، اب سيدھا ھوگيا، اس نے اپنے ہاتھ کے انگھوٹے کو ايک انگلي سے دبا کر
اسے يکايک ايک جھٹکے سے يوں نچايا جيسے وھ فضا ميں اکني اچھال رھا ھوں،
بولا وھ سالا کيا کہے گا؟۔
اسے پيسہ ديتا ھے اور يہاں اس ميدان ميں جو سوتا ھے اس کا بھي پيسہ ديتا
ھے، پيسہ؟ اتنا کہہ کر کلديب کور نے پھر انگوٹھے سے ايک خيالي اکني ھوا ميں
اچھالي اور فضا ميں ديکہنے لگا، اور پھر دونوں ہاتھ کھول کر ديکھا ، مگر دونوں
خالي تھے کلديب کور بڑي مزے دار اور تلخي سے مسکراديا، اس نے کچھ نہيں کيا چپ
چاپ اوندھا ليٹ گيا۔
نرگس نے مجھ سے پوچھا تم ادھر داور ميں پالش مارتے ھوں ؟ میں نے تم کو ويزاں
ھوٹل کے سامنے ديکھا ھے ۔
مين نے کہا، ہاں مجھ کو بھي ايک پالش والا ھي سمجھو۔
ايک طرح سے کيا؟ کلديب کور اٹھ کر بيٹھ گيا، اس نے ميري طرف گھور کر ديکھا،
سالہ سيدہے بات کرونا، تم کيا کام کرتا ھے؟
اس نے کہا ميں بہت خوش ھوا، کوئي اور کہتا تو ميں اسے ايک جڑ ديتا، مگر جب اس
لڑکے نے مجھے سالا کہا تو ميں بہت خوش ھوا کيونکہ سالا گالي کا لفظ نہیں تھا ،
برادري کالفظ تھا، ان لوگوں نے مجھے اپني برادري ميں شامل کر ليا تھا، اس لئے
ميں نے کہا ، بھائي ايک طرح سے ميں بھي پالش والا ھوں، مگر ميں لفظ پالش کرتا
ھوں اور کبھي کبھي پرانے ميلے چمڑوں کو کھرچ کے ديکھتا ھوں کہ ان کي بوسيدہ
تہوں ميں کيا ھے ۔
|
|
 |