|
|
| |
خميازہ |
آپ مجھے پہچان گئے جي ہاں ميں ہي اکرام علي شاہ بين الاقوامي
شہرت يافتہ فوٹو گرافر ہوں، کلب کے باہر شربتي رنگ کي جو ٹويوٹا گاڑي کھڑي ہے،
وہ مجھے پچھلے سال جاپان کي ايک فوٹو گرافک نمائش ميں اول آنے پر انعام ميں ملي
تھي اور يہ پولو رائيڈ کميرہ اور آئي کن زيوس کميرہ دونوں مجھے نيويارک ميں
نمائش ميں دوسرے نمبر پر آنے پر ملے تھے، جي ہاں، آپ نے مجھے جس فاران لڑکي کے
ساتھ ميرين ڈرائيور پر اکثر گھومتے ديکھا ہے، بمبيي ميں وہ ماريسا تھي، ميري
ماڈل، ميں نے سمندر کي کنارے اس کي بہت سے تصويريں لي ہيں، مجھے عورت اور سمندر
ميں زيادہ فرق نظر نہيں آتا ہے، دونوں کي شخصيت پر اسرار ہے، دونوں
بلاوطہ طوفاني ہوجاتے ہيں، کبھي بلاوجہ شانت، ابھي سمندر کي لہريں
پيار کرنے والي عورت کي طرح ساحل کو اپني انگليوں سے گد گداتي ھيں، چند
لمحوں بعد يہي کمزور لہر مہيب اچھال بن کر ساحل کو کاٹنے لگتي ہے، نہ سمندر
سمجھ ميں آتا ہے نہ عورت، شايد اسي لئے ان دونوں ميں بے حد کشش محسوس
کرتا ہوں۔
آپ نے ابھي عورت کے مجہول اور بے وقوف ہونے کي وجوہات کہي تو اس سلسلے ميں ايک
قصہ سناتا ہوں، قصہ کيا ہے، واقعہ ہے، ذرا وہسکي اور لے لوں، جام خالي ہے،
بيرہ، ادھر گلاس ميں ايک ڈبل ڈمپل مارو۔ |
|
 |