|
|
| |
خميازہ |
ہاں، کچھ اميد بندھنے لگي، ميں نے جلدي سے کہا، اپني ٹويوٹا
ساتھ لايا ہوں۔
تو پہلگام سے دور کہیں چلتے ہيں، وہ بولي ميرے ذہن ميں ايک جگہ ہے، چندي داڑي
کے راستے پر بائيں جانب ايک وادي کے دامن ميں پہاڑي جھرنا ہے
ديودار کے پيڑوں کا ايک خوبصورت کنج ہے، سامنے پھولوں کي جھاڑيوں سے بھرا ہوا
ايک ميدان ہے وہاں چليں گے، وہاں دن بھر رہيں گے، شام کو لوٹ آئيں گے، تم اپنا
کيمرہ لے چلو، ميں اپنا مصوري کا سامان لے چلتي ہوں، يعني اگر ہم ايک دوسرے سے
اکتا گئے ہيں تو۔۔۔۔وہ عجيب طريقے سے ہنسي۔
ميرے ذہن ميں وہ وادي گھوم گئي اور دونوں بچوں کي طرح پھولوں کے قطعوں پر لوٹتے
ہوئے، ہاتھ ميں ہاتھ ڈالےدوڑتے ناچتے ہوئے، پھولوں ميں گھر کر ايک دوسرے
سے لپٹ کر پيار کرتي ہوئي نگاہوں ميں گرم گرم سانسوں ميں نھني نھني سرگوشياں جو
محبت کے چشمے پر بلوريں حباب کي طرح ناچتي رہتي ہيں، وہ سب کچھ۔۔۔۔۔
ميں نے اپني گاڑي نکالي اور پن چکي کے پل سے ہو کر چندن داڑي کي طرف بڑھ گيا،
ہوا تيز تھي، سجاتا کے بال گہرے گلابي ہوچکے تھے، اس نے اپنے اڑتے ہوئے
بالوں پر ايک کشميري رومال باندھ ليا تھا جس سے وہ بے حد پر اسرار معلوم ہونے
لگي تھي، ميں جلد سے جلد اس کنج ميں پہنچ جاتا چاہتا تھا، مبادا کہيں سجاتا
اپنا ارادہ تبديل نہ کردے۔
آدھے گھنٹے سے بھي کم عرصے ميں وہ وادي سامنے آگئي، يہاں سڑک اوجھل ہوگئي، ميں
نے انجن کٹ کرديا، اورپٹ کھول ديا، سجاتا اپنا سامان لے کر باہر نکل اور ميں
اپنا سامان لے کر ہم دونوں جھرنے کي طرف بڑھ گئے۔ |
|
 |