Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  کرشن چندر
  مہا لکشمي کا پل
مہا لکشمي اسٹيشن کے اس پار مہا لکشمي جي کا ايک مندر ہے اسے لوگ ريس کورس بھي کہتے ہيں، اس مندر ميں پوجا کرنے والے لوگ ہارتے زيادہ ہيں جيتتے کم ہيں، مہا لکشمي کے اسٹيشن کے اس پار ايک بہت بڑي بدروہے جو انساني جسموں کي غلاظت کو اپنے متعفن پانيوں ميں گھولتي ہوئي شہر سے باہر چلي جاتي ہے، مندر ميں انسان کے دل کي غلاظت دھلتي ہے اور بدررو ميں انسان کے جسم کي غلاظت اور ان دونوں کے بيچ ميں مہا لکشمي کا پل ہے۔
 مہا لکشمي کے پل کے اوپر بائيں طرف لوہے کے جنگلے پر چھ ساڑھياں لہرا رہي تھي، پل کے اس طرف ہميشہ اس مقام پر چند ايک ساڑھياں لہرا رہي ہيں، يہ ساڑہياں کوئي بہت قيمتي نہيں ہيں، يہ لوگ يہاں ہر روز ان ساڑھيوں کو دھو کر سوکھنے کيلئے ڈال ديےہيں، اور ريلوے لائن کے آر پار جاتے لوگ مہا لکشمي اسٹيشن پر گاڑي کا انتظار کرتے ہوئے  لوگ گاڑي کي کھڑکي اور دروازوں سے جھانک کر باہر ديکھنے والے لوگ اکثر ان ساڑھيوں کو ہوا ميں جھولتا ہوا ديکھتے ہيں۔
 وہ ان کے مختلف رنگ ديکھتے ہيں، بھورا، گہرا بھورا ، نيلا، قرمزي بھورا، گندا سرخ گہرا نيلا اور لال، وہ لوگ اکثر انہيں رنگوں کو فضا ميں پھليے ہوئے ديکھتے ہيں، ايک لمحے کيلئے دوسرے لمحے ميں گاڑي پل کے نيچے سے گزر جاتي ہے، ان ساڑھيوں کے رنگ اب جاذب نظر نہيں رہے۔
کسي زمانے ميں ممکن ہے جب يہ نئي نئي خريدي گئي ہوں، ان کے رنگ خوبصورت اور چکمتے ہو رہے ہوں ، مگر اب نہيں ہيں متواتر دھوئے جانے سے ان کے رنگوں کي آب و تاب مرچکلي ہے، اور اب يہ  ساڑھياں اپنے پھيکے سيٹھے روز مرہ کے انداز کو لئے بڑي بے دلي سے جنگلے پر پڑي نظر آتي ہيں، آپ دن ميں انہيں سو بار ديکھئے يہ آپ کو کبھي خوبصورت دکھائي نہيں ديں گي۔
 ان کا رنگ و روپ اچھا ہے،  نہ ان کا کپڑا،  يہ بڑي سستي ، گھٹیا قسم کي ساڑھياں ہيں، ہر روز دھلنے سے ان کا کپڑا بھي تار تار ہو رہا ہے، ان ميں کہيں کہيں روزن بھي نظر آتے ہيں، کہيں ادہڑے ہوئے ٹانکے ہيں کہيں بد نما چتلے داغ جو اس قدر پائدار ہيں کہ دہوئے جانے سے بھي نہيں دھلے بلکہ اور گہرے ہوتے جاتے ہيں، ميں ان ساڑھيوں کي زندگيوں کو جانتا ہوں، کيونکہ ميں ان لوگوں کو جانتا ہوں اجو ان ساڑھيوں کو استعمال کرتے ہيں۔
 يہ لوگ مہا لکشمي کےپلکے قرين ہي بائيں طرف آٹھ نمبر کي چال ميں رہتے ہيں يہ چال متوالي نہيں، بڑي غريب سي چال ہے، ميں بھي اس ميں رہتا ہوں، اس لئے آپ کو ان ساڑھيوں اور نا کے پہننے والوں کے متعلق سب کچھ بتا سکتا ہوں، ابھي وزير اعظم کي گاڑي آنے ميں بہت دير ہے آپ انتظار کرتے کرتے اکتا جائيں گے، اس لئے اگر آپ ان چھ ساڑھيوں کي زندگي کے  بارے ميں سن ليں تو وقت آساني سےکٹ جائے گا ادھر يہ جو بھورے رنگ کي ساڑھي لٹک رھي ہے يہ شانات بائي کي ساڑھي ہے، اس کے قريب جو ساڑھي لٹک رھي ہے وھ بھي آپ کو بھورے رنگ کي ديکھاديتي ھوگي، مگر وہ تو گہرے بھورے رنگ کي ہے۔
 آپ نہيں ميں اس کا گہرا بھورا رنگ ديکھ سکتا ھوں، کيوں کہ ميں اسے اس وقت سے جانتا ہوں جب اس کا رنگ چمکتا ہو گہرا بھورا تھا، اب اس دوسري ساڑھي کا رنگ بھي ويسا ہي بھورا ہے، جيسا شانتي بائي کي ساڑھي کا اور شايد آپ ان دونوں ساڑھيوں ميں بڑي مشکل سے فرق محسوس کرسکيں گے، ميں بھي جب ان کے پہننے والوں کي زندگيوں کو ديکھتا ہوں، تو بہت کم فرق محسوس کرتا ہوں، مگر يہ پہلي ساڑھي ہے اور جس کا گہرا رنگ ہے، وہ شانتا بائي کي ساڑھي ہے اور جو دوسري بھورے رنگ کي ساڑھي ہے اور جس کا گہرا بھورا رنگ صرف ميري آنکھيں ديکھ سکتي ہيں وہ جيونا بائي کي ساڑھي ہے۔
پچھلا صحفہ (1) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu