Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |   اے حميد
مٹي کي مونا ليزا
مائي گاڈ وٹ اے لولي ہوم از دس
ہوم سويٹ ہوم
صغرا بي بي کا رنگ ہلدي کي طرح ہے اور ہلدي ٹي بي کے مرض میں سے بے حد مفيد ہے۔ اس کے ہاتھوں ميں کانچ کي چوڑيا ں ہيں ۔ مہينے کے آخر میں جب اس کا خاوند اسے پيٹتا ہے تو ان مین سے اکثر ٹوٹ جاتي ہیں۔ چنانچہ اب اوہ اس ہر ماہ کے مستقل خرچ سے بچنے کے لئے سونے کے موٹے کنگن بنوا رہي ہے۔ کم از کم وہ ٹوٹ تو نہمں سکيں گے۔ صغرا بي بي کے چارون بچوں کا رنگ بھي زرد ہے اور ہڈياں نکلي ہوئي ہيں۔ ڈاکٹر نے کہا ہے انہیں کيلثيم کے ٹيکے لگائو۔ ہر روز صبح مکھن ، پھل انڈے ، گوشت اور سبزياں دو۔ شام کو اگر يخني کا ايک ايک پيالہ مل جائے تو بہت اچھا ہے اور ہاں انہیں جس قدر ممکن ہو گندے کمروں ، بدبودار محلون اور اندھيري کوٹھڑيوں سے دور رکھو۔ صغرا بي بي کا خيال ہے کہ وہ اگلي سے اگلي تنخواہ پر گلبرگ يا کينال پارک میں کسي جگہ ان بچوں کے لئے زمين کا چھوٹا سا ٹکڑا لے کر وہاں ايک چھوٹا سا تين چار کمروں والا مکان بنوالے گي۔ دو چھوٹے بچے ابھي اسکون نہیں جاتے ليکن انشاء اللہ وہ بھي ايک دن اسکول جانا شروع کر ديں گے اور جو دو بچے مزيد پيدا ہوں گے وہ بھي اسکول ضرور جائيں گے۔ اب کي دفعہ وہ انہیں کانونٹ ميں داخل کروانے کا ارادہ رکھتي ہے جہان وہ ہر صبح خدا کے بيٹے کي دعا پڑھں ۔ صغرا بي بي کو ممي کہیں ، فر فر انگريزي بولین اور اردو فارسي پڑھ کر تيل بيچنے کي بجائے مقابلے کے امتحان ميں بيٹھيں اور اونچا مرتبہ اور لمبي کار اور چوڑے لان والي کوٹھي پائيں۔
کيلثيم کے ٹيکوں کا پورا سيٹ بيس روپے ميں آتا ہے۔ يہ تو معمولي بات ہے۔ اب کي وہ اپنے خاوند سے کہے گي کہ ڈاک خانے سے پہلي تاريخ کو گھر آتے ہوئ دو سيٹ ليتے آئے۔ اپني کوتھڑي والا ريفريجريٹر اس نے لال لال سيبون ، سرخ اناروں ، موٹے انگوروں ، مکھن کي ٹکيوں تازہ انڈوں اور گوشت کے قتلوں سے بھر ديا ہے۔ بچے سارا مہينہ مزے سے کھائيں گے اور موج اڑائيں گے۔ ليکن خدا کي دي ہوئي ہر نعمت کے ہوتے ہوئے بھي صغرا کے رخسار کي ہڈياں باہر کو نکلي ہوئي ہيں۔ کمر میں مستقل درد رہتا ہے ،چہرہ کمزور ہو کر پيلا پڑ گيا ہے، آنکھيں پھٹي پھٹي سي، ويران ويران سي رہتي ہيں۔ ان آنکھون نے کيا ديکھ ليا ہے؟ اس کي عمر پچيس سال سے زيادہ نہیں ۔ مگر اس کا جسم ڈھل گيا ہے اندر ہي اندر گھل گيا ہے۔ ہاتھ کي نسين ابھر آئي ہيں۔ کنگھي کرتے ہوئے ڈھيروں بال جھڑتے ہيں۔ ہاتھ پير ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہيں جس طرح ريفريجريٹر ميں کريم پھل اور گوشت ٹھنڈا رہتا ہے۔
صغرا بي بي کي شادي کو پانچ سال ہو گئے ہيں اور خاوند نے اسے صرف چار بچے عطا کئے ہيں ۔ خدا اسے سلامت رکھے ابھي اور بچے پيد اہوں گے۔ ہر پہلي تاريخ کو اس کے خاوند کو صغرا بي بي سے محبت ہو جاتي ہے۔ جب بيس راپے دودھ والا لے جاتا ہے تو محبت کے اس تاج کا ايک برج گرتا ہے۔ پانچ روپے کرايہ جاتا ہے تو دوسرا برج گرتا ہے۔ پھر بچون کي فيس، کاپيا،ں پنسليں، کتابيں ، راشن ، دال ، آٹا ، نمک، مرچ ، ہلدي ، اوپلے ، کپڑا ، پريساني ، تفکرات ، وسوسے ، ملال اور نا اميديان ار يہ تاج محل گنبد سميت زمين کے ساتھ آن لگتا ہے اور خاوند اپني محبت کي پتاري ميں سے ڈنڈا نکال کر اپني پہلي تاريخ کي محبوبہ کي پٹائي شروع کر ديتا ہے۔
ونڈر فل ہوم
ڈيڈي آج آپ کامک نہيں لائے۔
او ممي يہ جيلي گندي ہے اسے پھينک ديں۔
کم ان ڈارلنگ صغرا بي بي ۔ آج الحمراء ميں کلچرل شو ديکھيں۔ ڈانس، ميوزک اووٹ اےتھرل ۔ ہني۔ بس يہ وائيٹ سارھي خوب ميچ کرے گي اور اس کے ساتھ بالوں ميں سفيد ماتے کے پھولوں کا گجرا۔۔۔۔مائي مائي يو آر سويٹ مائي ڈارلنگ صغرا بي بي۔۔
ندي کنارے يہ کاٹج کس قدر خوبصورت ہے۔ سر سبز لان، ترشي ہوئي گھاس قطار میں لگے ہوئے پھولون کے پودے۔ ايک ملازم غسل خانے ميں لکس صابن سے کتے کو نہلا رہا ہے۔ اس کے بعد توليے سے اس کا جسم خشک کيا جائے گا۔ کنگھي پھيري جائے گي۔ گلے ميں اپرپن باندھا جائے گا اور اسے دو آدميون کا کھانا کھلايا جائے گا اور پھر فورڈ کار میں بيٹھ کر مال روڈ کي سير کروائي جائے گي۔ آج اگر گوتم بدھ زندہ ہوتا تو وہ جانوروں کے ساتھ انسانوں کي اتني شديد محبت کو ديکھ کر کتنا خوش ہوتا۔ آج اسے انساني دکھوں اور مصيبتوں کو ديکھ کر محل چھوڑ کر جنگل ميں جا بيٹھنے کي کبھي ضرورت محسوس نہ ہوتي ۔ بلکہ وہ محل ہي ميں اپني بيوي بچے اور لونڈيوں کے ساتھ رہتا ۔ کتوں کي ايک پوري فوج رکھتا، شام کو کلب ميں جا کر دوستوں کے ساتھ تاس کھيلتا ، سنيما ديکھتا اور بچوں کو ساتھ لے کر انہیں کار ميں سير کرواتا۔ اس کے بچے رنگ دار قميض اور جينز پہن کر گردن اکڑا کر ، چھوٹي سي چھاتي پھلا کر ، پتلي سي کمر مٹکا کر کالج والے بس اسٹاپوں ، اعلي ہوٹلوں ناچ گھروں کے چکر لگاتے۔ وہ رات کو ايک بچے سوتے اور صبح منہ اندھيرے گيارہ بچے اٹھتے اور دانت صاف کئے بغير چائے پيتے اخبار ميں فلمون کا پروگرام ديکھتے۔گرمياں کبھي مري اور کبھي سوئٹرزلينڈ ميں بسر کرتے اور اپنے باپ کا نام روشن کرتے اور اسے کبھي بال منڈوا کر شاہي لبادہ پھينک کر ننگے پائوں نروان حاصل کرنے کے لئے جنگل کا رخ نہ کرنے ديتے۔
اف مائي گڈ نس لوہاري دروازے کي اس گندي گلي ميں کس قدر حبس ہے۔ يہ لوگ کيسے چارپائي گندي ناليوں پر ڈال کر سو رہے ہيں۔ وٹ اے پٹي مجھے ان لوگوں سے بڑي گہري ہمدردي ہے۔ميں ان کے تمام مسائل سے واقف ہون ۔ ميں ہر ہفتے ان کي پھيکي اور بے رس زندگي پر ايک افسانہ لکھتا ہوں ۔ ميرا خيال ہے کہ ميں ان لوگوں کي زندگي پر ايک پر مغز تحقيقي مقالہ لکھ کر سب مٹ کروا دوں۔ بڑا ونڈر فل ميجکٹ ہے ۔ ڈاکٹريٹ تو وہ پڑي ہے۔ جس طرح وہ کھري چارپائي پڑي ہے، جس پر تين پھنسيوں زدہ بچے اور ايک بچہ زدہ ماں سو رہي ہے۔ ميں ناک پر رومال رکھے۔ پرنالون سے اپنے اجلے کپڑے بچاتا ، ان لوگوں کا گہرا مطالعہ کرتا بدبو دار گلي میں سے باہر نکل آتا ہوں۔لاہور ميں قيامت کي گرمي پڑي رہي ہے ۔ ليکن اس ہوٹل کي فضا کس قدر خشک ہے، ايئر کنڈيشننگ بھي خدا کي کتني بڑي نعمت ہے۔ آج ہوٹل ميں بڑي رونق ہے۔ سايہ دار دھيمے قمقموں کي ملائم روشني ميں لوگوں کے چہرے کتنے خواب آور دکھائي دے رہے ہيں۔ يہ کہيں خواب ہي تو نہیں۔ميرا خواب۔۔صغرا بي بي کا خواب۔ اس کے ڈاکيے خاوند کا خواب، ہري اوم وہ پوني ٹيل والي لڑکي کتني پياري ہے اور وہ بليک ٹيشو کي چست قميض والي دوشيزہ جس کے بالوں ميں ريل کے گجرے ہيں۔ کانون ميں زہريلے رنگ کے نگينے ہيں اور جس کا چہرہ باقاعدہ اور قوت بخش غذائوں کے اثر سے کھانا کھانے والے چاندي کے چمچ کي طرح چمک ہرا ہے ۔اور وہ مرغن چہرے والي موٹي عورت جس کي آدھي آستينوں والي قميض بازوئوں پر گوشت کے اندر دھنس گئي ہے اس عورت کا چہرہ سوم کے بت کي طرح ہے۔ بے حس اور ٹھنڈا۔ اس کي گاڑي چودہ گز لمبي ہے اور غسل خانے کا فرش بارہ مربع گز ہے اس نے ريڈيو گرام جرمني سے منگوايا ہے۔ قالين ايران سے، عطر فرانس سے، کيمرہ امريکہ سے خاوند پاکستان سے حاصل کيا ہے۔ جتنے پيسون کا صغرا بي بي کے ہفتے بھر کا راشن آتا ہے اتنے پيسے يہ بيرے کو ٹپ کر ديتي ہے۔ اس کے بنگلے مين چار کتے اور سات بيرے رہتے ہيں۔ يہ ہميشہ چاندي کے کافي سيٹ ميں کافي پيتي ہے۔ چاندي کے برتنوں ميں بڑي خوبي يہ ہوتي ہے کہ ايک تو انہیں زنگ نہیں لگتا دوسرے وہ نان پوائزنس ہوتے ہيں۔ ايک سيٹ اپنے گھريلوں استعمال کے لئے لوہاري دروازے کي گلي والے ڈاکيے کو بھي خريد لينا چاھئيے۔
پچھلا صفحہ (2) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu