Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

Jewellery Designs Collection at IndusMart.com



  اردوادب | افسانے | احمد نديم قاسمي
  تعارف
سيلاب اور گرداب ميرے افسانوں کے دو الگ الگ مجموعے تھے، يہ افسانے 1940 اور 1941 ميں لکھے گئے اور 1942 ميں دو مجموعوں کي صورت ميں ادراہ اشاعت اردو حيدرآبد دکن نے شائع کئے، اس وقت تک ميرے افسانوں کے تين مجموعے چوپال۔بگولے اور طلوع و غروب لاہور سے شائع ہوچکےتھے، اس کے باووجد ميں اس دور کو اپني افسانہ نويسي کا ابتدائي دور ہي کہوں گا، ظاہر ہے کہ يہ ابتدائي دور زود نويسي کا دور بھي تھا ، ان دونوں مجموعوں ميں 27 افسانے اور دو ڈرامے شامل تھے، مجھے اعتراف ہے کہ ان ميں سے بيشتر خام تھے اور ميں اپني زندگي کے آغاز ميں ہر نئے اديب کي طرح کڑے انتخاب کے بجائے فوري اشاعت کو ضروري سمجھتا تھا، نتيجہ يہ نکلا کہ وہ کہانياں بھي جنہيں زيادہ سے زيادہ ايک نو مشق  کي کوشس کہا جاسکتا ہے، ان مجموعوں ميں شامل ہيں، اب ان افسانوں کا انتخاب ايک ہي مجموعے ميں پيش کررہا ہوں، ميںنے وہ افسانے خارج کردئيے ہيں جو کسي بھي صورت ميں ميري نمائندگي نہيں کرتے بلکہ محض لکھنے کي خاطر لکھے گئے تھے، يہ دس افسانے  جو سيلاب و گرداب کي صورت ميںيک جا شائع ہو رہے ہيں، ميري ابتدائي ادبي زندگي کے صيح نمائندہ ہيں، اس زمانے ميں مجھے جو موضوعات پسند تھے اور ميں جو تکنيک استعمال کرتا تھا يا ميرا جو اسلوب صورت پذير ہورہا تھا وہ ان افسانوں ميں نماياں ہے۔ ان کي سب سے بڑی خصوصيت وہ سادگي، معصوميت اور حيرت ہے جنہيں بعد ميں تجربات و مشاہدات نے بہت حد تک بدل ڈالا، ميں يہ افسانے اطمينان اور مسرت سے دوبارہ پيش کررہا ہوں۔
فروري 1961
نديم
احمد نديم قاسمي کے  افسانے
الجھن چڑيل بڈھا
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu