Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  اشفاق احمد
  گڈريا
يہ سرديوں کي ايک سيخ بستہ اور طويل رات کي بات ہے، ميں اپنے  گرم گرم بستر ميں سر ڈھانپے گہري نيند سو رہا تھا، کہ کسي نے زور سے جھنجوڑ کر مجھے جگا ديا۔
کون ہے ميں نے چيخ کر کہا ، اور اسکے  جواب ميں  ميں ايک بڑا سا ہاتھ ميرے سر سے ٹکرايا اور گھپ اندھيرے ميں سے آواز آئي، تھانے والوں نے رانو کو گرفتار کرليا ہے۔
کيا؟ ميں نے لرزتے ہوئے ہاتھوں کو پرے ڈھکيلنا چاہا، کيا ہے، اور تارتيکي کا بھوت بولا، تھانے والوں نے رانو کو گرفتا کر ليا اس کا فاسي ميں ترجمہ کرو۔
 دائو جي کے بچے، ميں نے اونگھے ہو کر کہا، آدھي آدھي رات کو تنگ کرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔دفع ہوجائو۔۔۔۔۔۔ميں نہيں۔۔۔۔ميں نہين آپ کے گھر ميں رہتا، ميں نھيں پڑھتا۔۔۔۔دائوجي کے بچے ۔۔۔۔کتے اور ميں رونے لگا۔
دائو جي نے چمکار کر کہا، اگرپڑھے گا نہيں تو پاس کيسے ہوگا، پاس نہيں ہوگا تو بڑا آدمي کيسے بنے گا، پھر لوگ تيرے دائوجي کو کيسے جانيں گے؟
اللہ کرے سب مرجائيں آپ بھي آپ کے جانے والے بھي ۔۔۔۔اور ميں بھي ۔۔۔۔۔۔۔ميں بھي، اپني جواں مرگي پر ميں ايسا رويا کہ دو ہي لمحوں ميں گھگھي بندھ گئي۔
دائو جي بڑے پيارے سے ميرے سر پر ہاتھ پھر جاتے تھے اور کہہ جاتے  تھے، بس اب چپ کر شاباش۔۔۔ميرا اچھا بيٹا اس وقت ترجمہ کر دے پھر نہيں جگائو گا۔
آنسوئوں کاتار ٹوٹتا جارہا تھا، ميں نے جل کر کہا آج حرام زادے رانو کو پکڑ لے گئے، کل کسي اور کو پکڑ ليں گے، آپ کا ترجمہ تو۔
نہيں نہيں انہوں نے بات کاٹ کر کہا، ميرا تيرا وعدہ رہا، آج کےبعد رات کو جگا کر کچھ نہ پوچھوں گا۔۔۔ شاباش اب بتا، تھانے والوں نے رانو کو گرفتار کرليا۔
ميں نے روٹھ کر کہا، مجھے نہيں آتا۔
فورا نہيں کہہ ديتا ہے، انہوں نے سر سے ہاتھ اٹھا کر کہا کوشش تو کرو۔
نہيں کرتا ميں نے جل کر جواب ديا۔
اس پر وہ ذرا ہنسے اور بولے، کارکنان گزمہ خانہ رانو توقيف کروند۔۔
کارکنان گزمہ خانہ تھانے والے،بھولنا نہيں يہ نيا لفظ ہے نئي ترکيب ہے، دس مرتبہ کہو۔
مجھے پتہ تھا کہ يہ بلا ٹلنے والي نہيں ہے، ناچار گزمہ خان والوں کو پہاڑہ شروع کرديا، جب دس مرتبہ کہہ چکا تو دائوجي نے بڑي لجحات سے کہا اب سارا فقرہ پانچ مرتبہ کہو جب پنج گانہ مصيبت بھي ختم ھوئي تو انھوں نے مجھے آرام سے بستر ميں لٹاتے ہوئے اور رضائي اوڑھاتے ہوئے کہا، بھولنا نہيں صبح اٹھتے ہي پوچھو گا۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu