Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  ابراہيم جليس
  دودھ ميں مکھي
نچا کر کہا، تم چپ ہي رہو جي۔
ميں نے کہا، بھيا ميں ہريش کو اچھي طرح جانتا ہوں وہ اس قماش کا لڑکا نہيں اتني سيبات کو خواہ مخواہ جھگڑے کي بات بنا دينا تو بدنامي کا باعث چلو اب معاف کردو، ہريش بھيا سے معافي مانگوں۔
ہريش نےآگے بڑھ کر سر جھکا معافي چاہ لي، گلاب چند بڑ بڑاتا ہي رہا اور ميں نے زبردستي اس کو کمرے ميں پہنچا ديا، ادھر ميرے دل ميں گريد پيدا ہو رہي تھي کہ ہريش چندر سے پوچھنا چاہئے کہ ہميشہ ہاتھ بھر لمبے گھونگھٹ کو ديکھتے رہنے کے باوجود اس کے ہاتھ میں اتني طاقت کہاں سے آگئي، کوئي بات ضرور ہوگي ميرا دل کہہ رہا تھا کوئي بات ضرور ہے، جب ميں کوئلے سے دانت مانجھتا ہوا نل پر پہنچا تو وہاں ہريش چندر منہ  دھو رہا تھا ميں اس کے قريب ايک پتھر پر بيٹتھے ہوئے راز دار انداز ميں پوچھا۔
ہريش ميں جانتا ہوں کہ بسنتو ايک بہت ہي شريف عورت ہے مگر ميرے دل ميں جو گريد سي پيدا ہو رہي ہے وہ کيوں؟ ہريش نے منہ ميں بھرے ہوئے پاني کي کلي کرتے ہوئے جواب ديا۔
بھيا کيا تم جانتے ہو سسر کو اس گھونگھٹ کو الٹ کر اس کے ماتھے پر لکھے ہوئے گناہوں کو پڑھ تمہيں معلوم ہوگا کہ وہ سامنے اينٹو کے بھٹے پر کام کرنے والي مزدورياں اتني داغدار نہيں ہيں جتني يہ عورتيں، يہ گھونگھٹ والياں۔
مگر بھيا يہ سب کچھ ہوا؟ ہريش نے ادھر ادھر ديکھ کر سرگوشي کے انداز ميں کہنا شروع کيا۔
ہاں تو سنو يہ نيچے کمرے ميں جو کالا مسٹنڈا بڑھئي رہتا ہے، اس کا گنپت، ٹھيک نہيں ہے، وہ کل مجھ سے کہہ رہا تھا کہ جس دن اسے کام نہيں ملتا اس دن بسنتو اسے چوري چھپے چوني دے ديا کرتي ہے، بھلا ايک شوہر والي عورت ايک غير مرد سے اتني ہمدردي کيوں سوچنے والي بات ہے نا بھيا۔
اٹھني چوني وہ خود دے ديتي ہے ميں نے حيرت سے پوچھا اور نہيں تو کيا گنپت دے سکتا ہے کيا جب سے اسے نيچے والے کمرے ميں رہتے ديکھا ہے شايد ہي کبھي کام پر گيا ہو، کھانا پينا کيسے ہوگا، اور کوٹھي کا تين روپيہ کرايہ کہاں سے ادا کرتا ہوگا، يہي بات تو تھي کہ اتنے دن يہاں رہنے کے بعد آج کل پہلي باربسنتو کو ديکھ کر ميرے تن بدن ميں آگ کے شعلے بھرک اٹھے اور اب تم آگے جانتے ہي ہو بھيا اب ميں چلتا ہوں، ہريش کے چلے جانے کے بعد بڑي دير تک دانت مانجھتا رہا اور سب کچھ بھول گيا ميري انگلي خود بخود دانتوں کو گھس گئيئ اور ميں اس وقت چونکا جب بسنتو پھر نل پر پاني کا گھڑا بھرنے آئي اور ادھر ادھر زمين پر کچھ ڈھونڈنے لگي آج ميں نے اس کو نئي نظروں سے ديکھتے ہوئے پوچھا بسنتو بہ۔۔ميں کھانس پڑا آج پہلي بار ميں بھي بسنتو بہن نہ کہہ سکا، کيا ڈھونڈرہي ھو؟
اٹھني ڈھونڈ رہي ہو بھيا۔۔۔۔يہيں کپڑے دھوتے وقت منڈ پر رکھ کر بھول گئي تھي، ميں نے عمدہ جھوٹ بولا ارے بھي وہ کالا سا بڑھي گنپت جو نيچے کے کمرے ميں رہتا ہے آيا تھا، شايد اس کي نظر پڑ گئي ہو اور وہ اٹھالے گيا ہو وہ آدمي کچھ بد معاش سا معلوم ہوتا ہے، اور فورا ہي ميں نے بسنتو کي طرف غور سے ديکھا وہ ايک دم ٹھٹک گئي تھي اور اس سانوالا چہرہ سرخ انگار ہو گيا تھا۔
بيچارہ بوڑھا گلاب چند دفتر کي ميز پر صرف بسنتو کيلئے نہيں جھکتا بلکہ ناوابستہ طور پر گنپت کو بھي پالتا ہے، آج معلوم ہوا کہ دنيا مجبور اور تسري ہوئي عورتوں کا پيش صرف جسم بيچنا ہي نہيں بلکہ خريدنا ہے۔
مجھ پر اس واقعہ کا بڑا اثر تھا، بسنتودن بھرميري آنکھوں ميں سمائي رہتي ميرے دل ميں ايک بے چيني بسي تھي کہ نرم و گداز چھاتيوں کے پيچھے دھڑکتے ہوئے دل ميں کيا کيا ابھرتا ہے، لمبے رنگين آنچل کے پيچھے چھپے ہوئے چہرے کيونکر مسکراتے ہيں، ميں يہ ہي سوچتا بے مطلب بے مقصد تنگ اور پريچ گليوں ميں جو عورت ہي کي طرف پر اسرار ہوتي ہے، رات کے تين بجے تک پھرتا رہا پھر چنتا مني بلڈنگ پہنچا، جب ميں اوپر کي منزل کو جانے والا زينہ طے کرنے لگا تو زينے کے سائے ميں مجھے کوئي چھپا بيٹھا نظر آيا، ميں سمجھا کوئي بھيک مانگا ہوگا، جو عالي شان مکانوں ميں اور اونچے اونچے محلات والي سرزمين ميں بھي خانما برباد ہے، اور اپنے کمرے ميں چلا آيا، آج بہت کچھ لکھنا چاہتا تھا مگر لالٹين ميں تيل نہ تھا، اس لئے مجبور سگريٹ سلگا کر اپنے دروازے کي چوکھٹ پر جا پہنچا مدھم سي چاندني بام دور پر پھيلي ہوئي تھي، اور ايک سپيد اداسي اور خاموشي کائنات پر چھائي ہويي تھي، ميں وطن ميں ہزاروں ميل دور بيٹھي ہوئي روشني کو ياد کر رہا تھا کہ نيچے سے ايک ہلکي سيٹي کي آواز پھر کسي کے کھکھارنے کي مدھم آواز۔۔۔۔يہ معني خيز ايک ہلکي سے سيٹي اور کھکھارنے کي مدہم آواز يقينا کسي کو بلا رہي تھي مہر کس کو۔۔۔۔۔ميں اٹھ کر ديکھنا ہي چاہتا تھا کہ بوڑھے گلاب چند کا دروازہ آہستہ سے کھلا اور تھوڑي دير تک کھلا ہي رہا مگر اس ميں سے کوئي نہ نکلا يہ کيوں مجھے يقين ہوگيا ہے کہ بسنتو ہے ۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu