Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  ابراہيم جليس
  دودھ ميں مکھي
جب سے بڑے برے پيسے والے انسانوں کے کرہ ارض آپس ميں بانٹ ليا ہے،  ہم جيسے ايک روپيہ والے انسان کيلئے اس وسيع و عريض زمين پر ايک چہ بھي ايسا نہيں جو ہمارا اپنا جو جو کچھ ہے وہ لالہ ہري داس کا ہے، ميں نے اس کي چنتا مني بلڈنگ کے ايک بوسيدہ کمرے ميں رہتا ہوں، اور مہينے کي مہينے تين روپيہ ادا کرتا ہوں، ميں اکيلا ہي نہيں مجھ سے اور بھي بہت سے ايک روپيہ روز کمانے والے انسان تين روپيہ کرايہ ادا کرکے زمين پر زندہ رہتے ہيں، بمبئي يونيورسٹي کا نوجوان گريجيوٹ ہريش چندر بھي، اور کمرشل بنيک کا بوڑھا کلکر گلاب چند اور اس کي ناوجان بيوي بسنتو بھي اس چنتا مني بلڈنگ ميں نہ کوئي بڑا ہے نہ چھوٹا، سب برابر ہيں سب ايک دوسرے کے دوست ہيں اب ايک روپيہ کيلئے مر مر زندہ رہنے والے جو مہينے کے عرق ريزي  سے کمائے ہوئے تين چمکدار سکے لالہ ہري داس کي خدمت ميں پيش کرکے ايک ايک مہينہ اور زمين پر رہنے کے حق کو محفوظ کر ليتے ہيں۔
ميرے کمرے کے دائيں طرف نوجوان ہريش چندر اور بائيں طرف بوڑھا کلرک گلاب چند اور اس کي نوجوان بيوي بنستو رہتے ہيں، ہم لوگ تھک تھاک کر سر شام ہي سو جاتے ہيں، اور صبح چڑيوں کےچہچہانے سےقبل ہي جاگ پڑتے ہيں، صرف اتوار کي چھٹي کو ہم کلکٹر صاحب کي طرف سے گيارہ بجے تک پير پھيلا کر سوتے ہيں۔
مگر ايک اتوار خلاف معمول مجھے بوڑھے گلاب چند کے بھجن گانے سے پہلے ہي جاگ اٹھنا پڑا جس زبان سے روزانہ ايک عظيم ترين طاقت کي تعريف ميں گيت سنتا تھا، اسي زبان ميں آج بري اور مکروہ گالياں نکل رہي تھيں، برابر برابر حيثيت والے انسان کي پر امن زندگي ميں جھگڑا چنتا مني بلڈنگ سے نئي بات تھي، ميں نے دروازہ کھول کر ديکھا کہ نوجوان ہريش چندر ہاتھ ميں لوٹا لئے سر جھکائے کھڑا ہے اور بوڑھا گلاب چند بار بار پيٹ پر گر جانے والے جينوں کو کان پر لٹکائے اس پر سينچر کي جھڑي کي طرح برس رہا ہے اور دس پانچ کرايہ دار ، جھگڑا چکانے کي کوشش کر رہے ہيں، بات اتني تھي کہ نوجوان بسنتو نل پر کپڑے دھو رہي تھي اور ہريش چندر لوٹے ميں پاني بھرنا چاہتا تھا بسنتو وہاں سے ہٹ نہيں رہي تھي، ہريش چندر نے اس کو اس کي چھاتي۔۔۔۔۔وہاں سے ہٹا ديا اور گلاب چند نے اشلوک پڑھتے پڑھتے کھڑکي سے يہ سب کچھ ديکھ ليا۔
مجھے ہريش چندر سے اس حرکت کي قطعي اميد نہ تھي ، اتنا فاقہ مست ہونے کے بعد بھي اس کے رگ پٹھوں ميں پيدا ہوگيا، عجيب بات تھي، ميں نے بسنتو کي طرف ديکھا، وہ رحم طلب مجرم کي طرح اپنے بوڑھے شوہر کي طرف ديکھ رہي تھي مگر ميں اس کي آنکھوں ميں ايک خاص جھلک بھي ديکھي، اس جھلک کو الفاظ کا جامہ پہنا ديا جائے تو يوں ظاہر ہو، ميرے بوڑھے قابل رحم شوہر کيوں اس دبکتے ہوئے نوجوان کے منہ لگتے ہو، يہ تو جواني کي آگ سے گويا پھنک رہا ہے اور تم تمہيں ديکھ کر تو ميرا من کہتا ہے۔
سياں توري سچير ياپہ ميں نہ آئوں گي۔
ہوسکتا ہے کہ ميں غلط سمجھا ہو کيونکہ بسنتو تو ايک بہت ہي شريف عورت تھي جس کي شرافت ايک لمبے گھونگھٹ کي شکل ميں ہميشہ اس کے چہرے پر لہراتي تھي، ميں نے ہريش چندر سے ملامت بار نظروں سے ديکھتے ہوئے پوچھا، ہريش چندر کيا يہ حرکت تمہيں زيبا ہے کہ تم نے يہ سمجھ رکھا ہے کہ ان گندے کمروں ميں رہنے واليں عورتيں گندي ہوتي ہيں، کيا ان کرائے کے کمرے ميں رہنے والي عورتيں بھي کرائے کي ہيں؟
ہريش نے سائلانہ انداز ميں اپنا ہاتھ بڑھا کر کہا ملر بھيا۔
گلاب چند قطع کلامي کرکے للکارا۔
بس ہميں بھيا مت کہو، غنڈے، بدمعاش، اگر ايسي ہي جواني ابلتي ہے تو شادي کيوں نہيں کرليتے۔
شادي ميں چونک پڑا ہم جيسے ايک روپيہ کمانے والے انسانوں کيلئے شادي بڑا ہي مہنگا سودا ہے، ہم شادي نہيں کرسکتے، اس لئے تو تمہاري عورتوں کو چھيڑتے ہيں اور جب خيال آتا ہے کہ ہماري زندگي ميں شادکي کا کوئي امکان ہي نہيں ہے تو ہماري امنگيں خطرناک طريق پر ابل پڑتي ہيں اور اس وقت ہريش نہيں بلکہ ايک مرد ہوجاتا ہے، اور بسنتو، بسنتو نہيں رہتي بلکہ ايک عورت ہوجاتي ہے پيسے سے محروم انسان کي بس يہي اخلاقيات ہے۔
يکا يک مجھے ہريش سے ہمدردي سي ہوگئي ميں نے واقعي اس کي طرف اداي کہنا شروع کيا، جيسا گلاب چند يہ اتفاقيہ کي تو بات ہے ہو سکتا ہے کہ ہريش چند کا ہاتھ غلطي سے لگ گيا ہو، ہريش نے فورا بات کاٹتے ہوئے کہا، ہاں بھيا غلطي سے ميرا ہاتھ۔۔۔۔گلاب چند نے اپنا ہاتھ
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu