Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  انتظار حسين
  آخري آدمي
الياسف اس قرئيے ميں آخري آدمي تھا، اس نے عہد کيا تھا کہ معبود ي سوگند ميں آدمي کي جون ميں پيدا ہوا ہوں اور میں آدمي ہي کي جون ميں مروں گا اور اس آدمي کي جون ميں رہنے کي آخر دم تک کوشش کي، اور اس قرئيے سے تين دن پہلے بندر غائب ہوگئے تھے، لوگ حيران ہوئے اور پھر خوشي منائي کہ بندر جو فصليں بربد اور باگ خراب کرتے تھے نابود ہوگے، پر اس شخص نے جوا نہيں سبت کے دن مچھليوں کے شکار سے منع کيا کرتا تھا، کہا کہ بندر تو تمہارے درميان موجود ہيں، مگر يہ کہ تم ديکھتے نہيں، لوگوں نے اس کا برامانا اور کہا کيا تم ہم سے ٹھٹھا کرتا ہہے اور اسنے کہا کہ بے شک ٹھٹھا کرنے والا ہے ، اس کے تيسرے دن يوں ہوا کہ اليدرز کي لونڈ گجر دم اليدزر کي خواب گاہ ميں داخل ہوئي اور سبھي ہوئي اليعدز کي جورو کے پاس الٹے پائوں آئي، پھر اليعدز کي جورو خواب گاہ ميں گئي اور حيران و پريشاني واپس آئي پھر يہ خبر دور دور پھيل گئي تھي اور دور دور سے لوگ العيدز کے گھر آتے اور اس کي خواب گاہ تک جا کر ٹھٹھک گئے کہ اليعذ رکي کو اب گاہ ميں اليعذر کي بجائے ايک بڑا بندر آرام کرتا تھا اور العيذر نے پچھلے سبت کے دن سب سے زيادہ مچھلياں پکڑي تھيں، پھر يوں ہوا کہ ايک دوسرے کو خبر دي، کہ اے عزيز العيذر بندر بن گيا ہے اس پر دوسرا زور سے ہنسا تو نے مجھے سے ٹھٹھا کيا اور وہ ہنستا ہي چلا گيا حتي کہ منہ اس سرخ پڑگيا، اور دانت نکل آئے اور چہرے کے ڈروخال کھيينچے چلے گئے اور وہ بندر بن گيا، تب پہلا کمال حيران ہوا منہ اس کا کھلا رہ گيا اور آنکھيں حيرت سے پھيلتي چلي گئيں اور پھر وہ بھي بندر بن گيا۔
پچھلا صحفہ (1) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu