Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  انتظار حسين
  آخري آدمي
اس کے جوڑ کھلنے لگے اور الياسف کو گمان ہوا کہ اس کے سارے اعضا بکھر جائيں گے، تب اس نے عزم کرکے اپنے دانتوں کو بھيچا اور مٹھياں کس کر باندھيں اور اپنے آپ کو اکھٹا کرنےلگا، الياسف نے اپنے بہيت اعضا کي تاب نہ لاکر آپني آنکھيں بند کرليں اور جب الياسف نے آنکھيں بند کرليں تو اسے لگا کہ اس کے اعضا کي صورت بدل رہي ہے، اس نے ڈرتے ڈرتے اپنے آپ سے پوچھا کيا ميں، ميں نہيں ہو، اس خيال سے دل اس کا ڈھپنے لگا اس نے ڈرتے ڈرتے اپني آنکھيں کھوليں اور چپکے سے اپنے اعضا پر نظر کي اسے ڈھارس ہوئي کہ اس کے سارے اعضا تو جيسے تھے ويسے ہي ہيں، اس نے دليري سے آنکھيں کھوليں اور چپکے سے اپنے اعضا پر نظر ڈالي ڈالي اور کہ اس کے سارے کے سارے اعضا جيسے تھے ويسے ہي تھي، اس نے دليري سے آنکھيں کھوليں اور اطمينان سے اپنے بدن کو ديکھا اور کہا بے شک ميں اپني جون ميں ہوں، مگر اس کے بعد آپ ہي آپ اسے بھروسہ ہوا کہ جيسے اس کے اعضا بگڑتے اور بدلتے جار رہے ہيں، اور اس نے پھر آنکھيں بند کر ليں، اور جب لياسف نے آنکھيں بند کرليں تواس کا دھيان اندر کي طرف گيا اور اس نے جانا کہ وہ کسي اندھيرے کنويں ميں دھنستا جارہا ہے، الياسف نے درد کے ساتھ کہا کہ اے ميرے معبود ميرے بارہ بھي دوزخ ہے اندھيرا کنويں ميں دھستے ہوئے ہم جنسوں کي پراني صورتوں نے اس کا تعقب کيا اور گزرہي راتين محاصرہ کرنے لگا، الياسف نے سبت کے دن ہم جنسوں کو مچھليوں کے شکار کرنے کو ياد کرنے لگا، کہ مچھليوں سے بھرے سمندر مچھليوں سے خالي ہونے لگا، اور اس کي ہوس بڑھتي گئي انہوں نے سبت کے دن بھي شکار کرديا، تب اس شخص نےجو نہيں سبت کے دن مچھليوں کے
شکار سے منع کرتا تھا اور کہا کہ رب کي سوگند جس نے سمندر کو گہرے پانيوں والا گہرے پانيوں کي مچھليوں کا مامن ٹھرايا سمندر تمہارے دست ہوس سے  پناہ مانگتا ہے اور سبت کے دن مچھليوں پر ظلم کرنے سے باز رہو کہ مباد تم اپني جانو پر ظلم کرنے والے قرار پوئو الياسف نے کہا کہ معبود کي سوگند ميں سبت کے دن مچھليوں کا شکار نہيں کروں گا، اور الياسف عقل کا پتلا تھا سمندر سے فاصلے پر ايک گڑھا کھود اور نالي کھود کر اسے سمندر سے بلايا ارسبت کے دن مچلياں سطر آب پر آجاتي ہيں تو تيرتي ہوئي نالي کي راہ گڑھے پر نکل گئيں اور سبت کے دوسرے دن الياسف نے اس گڑھے سے بہت سے مچھلياں پکڑيں وہ شخص خود بست کے دن مچھلياں پکڑنے سے منع کرتا تھا، يہ ديکھ کر بولا کہ تحقيق جس نے اللہ سے مکر کيا اللہ اس سے مکر کرےگا، اور بے شک اللہ زيادہ بڑا مکر کرنے والا ہے۔
پچھلا صحفہ (4) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu