|
|
| |
پراني شراب
نئي بوتل |
بائي کي آواز سن کر نمي نے
آنکھيں کھول ديں۔ سامنے ہاتھ ميں سيٹو تھو سکوب لٹکائے اس کي سہيلي
صفو کھڑي تھي۔
ھائيں اس وقت بستر ميں۔ صفو نے پوچھا۔
بسٹ ليزنگ۔ ان بيڈ
ميں تو تجھے لينے آئي ہوں۔
کہاں۔؟
پکچر پر۔
کيوں؟
بري چارمنگ پکچر لگي ہے۔ بري مشکل سے چھٹي ملي ہے۔مجھے۔
مشکل سے کيوں؟
بھئي فائنل ايئر ہے۔چھٹي کيسے ديں۔ چلو اٹھو۔
اونہوں۔ موڈ نہيں۔
آج آخري دن ہے پکچر اتر جائے گي۔
اتر جائے۔
پتہ ہے لي ميجر ہے اس ميں اونہوں آج لي ميجر بھي ان نہيں۔
کون ان ہے آج۔صفو مسکرائي۔
آج تو صرف نمي ان ہے۔
ويسے لگتي تو آئوٹ ہو۔ ناکڈاوٹ۔
نانسس نمي نے صفو کا ہاتھ پکڑ کر اسے بستر پر کھينچ ليا۔ بيٹھو
باتيں کرتے ہيں۔ ايوننگ شو ديکھيں گے۔ آنسٹ۔
گھر والے کہاں ہے۔ صفو نے پوچھا۔
وہ شہزادي آئي تہي۔پتہ نہيں کہا لے گئي ہے۔
کون شہزادي؟
تم نہيں جانتي اسے۔
انہوں۔
سبہي جانتے ہيں اسے۔ بڑي لائوڈ وومن ہے۔ اتني بھڑکيلي ہے کہ ديکہ
کر جھر جھري آتي ہے۔ ست رنگا لباس پہنتي ہے جھلمل ٹائپ۔
وہي تو نہیں جو گٹ ٹو گيدر سينک بار پر ملي تھي ہيمں؟ جب تو ميں
اور انور وہاں بيف برگر کھا رہے تھے۔ ياد نہيں انور نے اسے ديکھ کر
کہا تھا۔ يہ تو نري لپس ہي لپس اور ہپس ہي ہپس ہے۔
ہاں وہي ۔نمي چلائي۔ وہي تو ہے۔
تمہارے گھر کيسے آ پہنچي؟
ڈيڈي ايک روز انگلي لگا کر لے آئے تھے اب خود آنے لگي۔ اچھا تو
ڈيڈي نے انگلي لگا رکھي ہے۔
انہوں اب تو وہ ڈيڈي کو انگلي لگائے پھرتي ہے۔
تيرے ڈيڈي بھي سمجھ نہيں آتے ۔ صفو مسکرائي۔
خواہ مخواہ بالکل ٹرانسپيرنٹ ہيں۔ اندر جھانکے بغير ديکھ لو۔ ان کا
ايک نا ايک افئير تو چلتا ہي رہتا ہے۔
انہوں افئير نہيں۔ انہيں صرف اس بات کا شوق ہے کہ کوئي انگلي لگائے
پھرے۔ آگے کچھ نہيں۔ چاہے کوئي لگائے؟
کوئي ہو يک رنگي ہو۔ ست رنگي ہو۔ بد رنگي ہو۔ ڈيڈي بڑے جذبے ميں لت
پت رہتے ہيں۔ بس ذرا چھيڑ دو اور کھل گيا۔
تمہاري ممي بھي ساتھ گئي ہيں کيا؟ہاں وہ ہميشہ ساتھ جاتي ہيں سپر
ويزن کے لئے۔کيا مطلب ؟ صفو نے پوچھا۔ ممي اس ڈر کے مارے ساتھ چل
پڑتي ہيں کہ کچھ ہو نہ جائے۔صفو نے قہقہہ مارا جيسے روک ہي لے گي۔
ہاں اپني طرف سے تو پورا زور لگاتي ہيں ۔پور ممي۔
مطلب يہ کہ بات نہيں بنتي۔بات کيسے بنے؟ ڈيڈي تازہ کے قائل ہيں۔
ٹنڈ کے نہيں اور ممي کو باسي ہو جانے ميں کمال حاصل ہے۔دراصل ڈيڈي
سے عشق ہے۔اپنا سب کچھ ان کےچرنوں ميں ڈال رکھا ہے۔سب کچھ چرنوں
ميں ڈال دو تو دوسرا بے نياز ہو جاتا ہے پھر آہيں بھرو۔ انتظار
کرو۔
آئي ہيٹ سچ ساب سٹف ۔يہ بات تو پرانے زمانے ميں چلتي تھي۔اب نہيں
چلتي۔ اور جو انور سے بات چل رہي تھي تمہاري وہ۔
آئي لائيکڈ انور۔آل رائٹ ۔بہت اچھا پينئين تھا۔ بڑا اگري ايبل لکس
بھي تو تھے۔ لکس کي کون پرواہ کرتا ہے آج کل دے ڈونٹ ميٹر۔ پرانے
زمانے ميں لوگ پري چہرہ ڈھونڈا کرتے تھے۔سوہني پر جان ديتے تھے۔
يوسف کي طرف ديکھ کر انگلياں چير ليتے تھے اب وہ باتيں گئيں۔عظمہ
تو کہتي تھي۔ نمي از سٹرکن ودلو فار انور۔
|
|
 |