|
ميں جو کہ وقت کے ساتھ زندگي کے بہائو ميں بہتے ہوئے تقريبا
پون صدي گزارچکي ہوں، اب جي چاہتا ہے، کہ پلٹ کر ديکھوں کہ ان بيتے سالوں ميں
نے زندگي کے ساتھ يا زندگي نے ميرے ساتھ کيسا نبھا کيا ہے، ياداشت کے جن
لمحوں کو ميں چھو سکوں گي انہيں اکھٹا کرنے کي کوشش کروں گي، ميں نے آدھي صدي
سے زيادہ قلم کا قلم کا استعمال کيا ہے، اپنے قارئين کيلئے معاشرے کے ہر پہلو
پر کچھ نہ کچھ لکھنے کي کوشش کي ہے، اللہ تعالي کا احسان عظيم ہے، کہ
لوگوں نے مجھے بڑی محبت دي، بہت کچھ جانے کي کريد اورجستجو بھي فطري بات
ہے۔۔۔۔ان کے ماضي کو حال ميں لا کر جاننے کا شوق ہوتا ہے، کم از کم ميري خواہش
تو ضرورہوتي ہے، کہ جو انسان مجھے ملا ہے، يا جس سے ميرا غائبانا تعارف ہوا،
ميں ان کے بچپن، لڑکپن، جواني اور بڑھاپے کے ہر دور کو اسکرين پر چلنے والي فلم
کي طرح ديکھو۔۔۔۔۔ضروري نہيں کہ صرف مشہور شخصيات کے حوالے سے ہي مري يہ خواہش
ابھرتي ہے، بعض اوقات تو ميں سڑکے کے کنارے کھڑے کا سہ گدائي پکڑنے انسان کے
متعلق بھي جاننے کي متني ہوتي ہوں۔۔۔۔ذہن ميں کئي سوال ابھرتے ہيں۔
کيا يہ شروع ہي سے ايسا ہے؟
اس کا بچپن کيسا ہوگا؟
اس نے زندگي کو کيسا پايا ہوگا؟
يا کبھي خوشياں بھي اس پر مہربان ہوئي ہوں گي؟
خير
يہ تو ميري اپني سوچ اور اپنا تجسس ہے، ہو سکتا ہے کوئي اس انداز سے نہ سوچتا
ہو ليکن مجھے يقين ہے ميرے قارئين جو پچاس سال سے زيادہ عرصے سے مجھے پڑھ رہے
ہيں ان کے سامنے اگر ميں اپنے چوہتر پچھےت سالوں کے احوال اکھٹے کرکے رکھ دوں
تو وہ ضرور بخوشي جو کچھ لکھ رہي ہوں اسے پڑھيں گے۔
پيشتر اس کے کہ ميں اپنے اس دنيا سے متعارف ہونے کے متعلق اور اس کے بعد سالوں
پر پھيلے واقعات کا احاطہ کروں، ميں کچھ اپنے خانداني پس منظر کے بارے ميں بھي
لکھوں گي۔
|