Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  سعادت حسن منٹو
  بابو گوپي ناتھ
بابوگوپي ناتھ سے ميري ملاقات سن چاليس ميں ہوئي، ان دنوں ميں بمبئي کا ايک ہفتہ وار چرچہ ايڈٹ کيا کرتا تھا، دفتر ميں عبدالرحيم سينڈو ايک ناٹے آدمي کے ساتھ داخل ہوا ميں اس وقت ليڈ لکھ رہا تھا، سينڈو نے اپنے مخصوص انداز ميں باآواز بلند مجھے آداب کيا اور اپنے ساتھي سے متعارف کرايا، منٹو صاحب بابو گوپي ناتھ سے ملئے۔
ميں نے اٹھ کر اس سے ہاتھ ملايا، سينڈو نے حسب عادت ميري  تعريفوں کے پل باندھنے شروع کردئيے، بابو گوپي ناتھ، تم ہندوستان کے نمبر ون رائٹر سے ہاتھ ملا رہے ہو، لکھتا ہےتو دھڑن تختہ ہو جاتا ہے لوگوں کا، ايسي ايسي کنٹي نيو ٹلي ملاتا ہے کہ طبعيت صاف ہوجاتي ہے، پچھلے دنوں کياچٹکلہ لکھا تھا، آپ نے منٹو صاحب، مس خورشيد نے کار خريدي، اللہ بڑا کار ساز ہے، کيوں بابو گوپي ناتھ ہے نہ اينٹي پينٹي پو؟
عبدلرحيم سينڈو کے باتيں کرنے کا انداز بالکل نرالا تھا، کنٹي نيو ٹلي، دھڑن تختہ اور اينٹی پينٹي پو ايسے الفاظ اس کي اپني اختراع تھے، جن کو وہ گفتگو ميں بے تلکف استعمال کرتا تھا، ميرا تعارف کرانے کے بعد وہ بابو گوپي ناتھ کي طرف متوجہ ہوا، جو بہت مرعوب نظر آتا تھا، آپ ہيں بابو گوپي ناتھ، بڑے خانہ خراب لاہور سے جھک مارتے مارتے بمبئے تشريف لائے ہيں ساتھ کشمير کي ايک کبوتري ہے، بابو گوپي ناتھ مسکرايا۔
پچھلا صحفہ (1) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu