Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  سعادت حسن منٹو
  بابو گوپي ناتھ
عبدلرحيم سينڈو نے تعارف کو ناکافي سمجھ کر کہا کہ نمبرون بے وقوف ہوسکتا ہے تو وہ آپ ہيں، لوگ ان کے مسکا لگا کر روپيہ بٹورتے ہيں، ميں صرف باتيں کرکے ان سے ہر روز پولسن بٹر کے دو پيکٹ وصول کرتا ہوں، بس منٹو صاحب، يہ سمجھ ليجئيے کہ بڑے انٹی فلو جيسٹس قسم کے آدمي ہيں، آپ آج شام کو انکے فليٹ پر ضرور تشريف لائيے۔
بابو گوپي ناتھ خدا معلوم کيا سوچ رہا تھا چونک کر کہا  ہاں ہاں ضرور تشريف لائيے منٹو صاحب، پھر سينڈو سے پوچھا کيوں سينڈو کيا آپ کچھ اس کا شغل کرتے ہيں۔
تو عبدالرحيم نے زور سے قہقہ لگايا، اجي ہر قسم کا شغل کرتے ہيں، تو منٹو صاحب آج شام کو ضرور آئيے گا، ميں نے بھي پيني شروع کر دي ہے، اس لئے کہ مفت ملتي ہے۔
سينڈو نے مجھے فليٹ کا پتہ لکھ کر ديا، جہاں ميں حسب وعدہ شام کو چھ کے قريب پہنچ گيا، تين کمرے کا صاف ستھرا فليٹ تھا، جس میں بالکل نيا فرنيچر سجا ہوا تھا، سينڈو اور بابو گوپي ناتھ کے علاوہ بيٹھنے والے کمرے ميں دو مرد اور عورتيں موجود تھيں، جن سے سينڈو نے مجھے متعارف کرايا۔
ايک تھا غفار سائيں، تہمد پوش، پنجاب کا ٹھيٹ سائيں، گلے ميں موٹے موٹے دانوں کي مالا، سينڈو نے اس کے بارے ميں کہا کہ، آپ بابو گوپي ناتھ کے ليگل ايڈوائزر ہيں، ميرا مطلب سمجھ جائيے آپ، ہر آدمي جس کي ناک بہتي ہو جس کے منہ سے لعاب نکلتا ہو، پنجاب ميں خدا کو پہنچا ہوا درويش بن جاتا ہے، يہ بھي بس پہنچے ہوئے ہيں يا پہنچنے والے ہيں، لاہور سے بابو گوپي ناتھ کے ساتھ آئے ہيں، کيونکہ انہيں وہاں کوئي اور وقوف ملنے کي اميد نہيں تھي، يہاں آپ بابو گوپي ناتھ سے کيون اے کے سگريٹ اور سکاچ وسکي کے پيگ پي کر دعا کرتے رہتے ہيں،کہ انجام نيک ہو۔
دوسرے مرد کا نام تھا غلام علي، لمبا تڑنگا جوان،کسرتي بدن،منہ پر چيچک کے داغ، اس کے متعلق سينڈو نے کہا يہ ميرا شاگرد ہے، اپنے استاد کے نقش قدم پر چل رہا ہے، لاہور کي ايک نامي طوائف کي کنواري بيٹي اس پر عاشق ہوگئي، بڑي کنٹي ٹلياں ملائي گئيں اس کو پھانسنے کيلئے مگر اس نے کہا، ڈو اور ڈائي، ميں لنگوٹ کا پکا رہوں گا، ايک تکئيے ميں بات چيت پيٹے ہوئے بابو گوپي ناتھ سے ملاقات ہوگئي، بس اس دن سے ان کے ساتھ چمتا ہوا ہے،ہر روز کريون اے کا ڈبہ اور کھانا پينا مقرر ہے۔
پچھلا صحفہ (2) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu