Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  سرراج انور
زندگي
جہاں اوشا کا بھائي رہتا تھا وہ جگہ شہر سے بالکل الگ تھلگ تھي تيس ہزاري سے  دور آگے ايک پہاڑي سي تھي اس کے نيچے کچھ کوارٹرز رائے بہاردر موہن لال نے دو دو کمروں کے بنواکر بے لوگوں پر بڑا احسان کر رکھا تھا، کوارٹروں کے بالکل پاس سے ايک سڑک کتوں کے ہسپتال کو جاتي تھي، اگ رچہ اس ميں کتون کا نہيں بلکہ کتے کے کاٹے انکا علاج ہوتا تھا، کوارٹروں کے بالکل مقابل ايک پتي ستي ہنو مان جي کا مند تھا،آس پاس سے يا ان کوارٹروں ميں سے کوئي بھي مندر ميں نہيں جاتا تھا، حالانکہ ان کو کواٹروں ميں رہنے والے سب ہندو تھے،خدا جانے وہ اس مندر ميں کيوں نہيں جاتے تھے، ليکن شہر کے بيچ بسنے والے دھني سيٹھ اکثر وہاں بھينٹ چڑھانے آيا کرتے تھے، ہر منگل کے دن خاصہ ميلہ سا لگ جاتا، کہتے ہيں کہ مندر کے باورام کشن جي بھگوان کو پہنچتے ہوئے تھے، اور وہ منہ مانگي منتيں ديتے تھے، خاص کرجن سيٹھ ساہوکاروں کے گھر اولاد نہيں ہوتي تھي، بس ايک چٹکي راکھ کي اس پر بات تو دھرم کي يہ تھي کہ باوارام کي يہ تھي کہ بادام کشن دب بھر کشن دن بھر ہنو مان جي کے مندر کے ساتھ والي کوٹھري ميں رہتا تھا وہ اکيلئے ميں عورتوں کا منہ نہيں ديکھنا چاہتا تھا، کيونکہ عورت گناہ کي جڑ اور مايا کا روپ ہوتي ہے، اس لئے بے چاري عورتوں کو راکھ کي چٹکي لينے اس اندھيري کو ٹھري ميں جانا پڑتا تھا باواجي ان کا منہ ديکھتيں نہ عورتيں ان کا، قدرت خدا کي چٹکي ميں اتني کرامت ہوتي تھي کہ سيٹھانيوں کي گود ميں پورے نو ميہنے کے بعد ايک تندرست بچہ کھيلنے لگتا، عورتيں ہاتھ جوڑ کر کہتيں دھن دھن باوارام کشن جي سو برس جئيں۔
ہنو مان جي کي مورتي سے زيادہ باوارام کشن جي کي پوجا کي جاتي تھي، عورتيں آرتي اتارتيں قيمتي چڑھاوے چڑھاتيں باجے گاجے کے ساتھ چاندي کے چھتر باوارام کشن جي کيلئے لے کر آتيں، بھجن منڈيلاں باوارام کشن جي کے گيت گانے بلائي جاتيں جو گاري بجاتي کواٹروں کے سامنے گزرتي تھي، اس لئے کواٹروں ميں رہنے والوں کو کافي وقت محسوس ہوتي تھي، وہ ہر وقت اپنے دروازے بند رکھتے جو زرا کھاتے پيتے تھے انہوں نے دروازوں پر حقيں لٹکالي تھيں، اوروں نے ٹاٹ کے پردے وہ نہيں چاہتے تھے کہ سڑک سے يہ گزرتا ہوا ہجوم گھر ميں بيٹھي ہوئي ان کي ہوروں کو ديکھے دوسرے انہيں باوارام کشن جي کي انمول چکٹي کي کوئي ضرورت نہيں تھي، ان کي عورتيں آگے ہي بچے دينے ميں ايک دوسرے کا ريکارڈ توڑنے پر تلي ہوئي تھيں۔
اوشاکا کا بھائي انبالے سے تبديل ہوکر دلي آيا تھا،ايک تو پچاس روپے تنخواہ ديں اس پر اتنا بڑا کنبي روٹي ہي مشکل سے چلتي تھي تو بيچارہ چقيں کہاں سے لاتا، اوشاکا کي ماں بھي ہر وقت دروازہ بند رکھتي، اس گھٹے گھٹے ماحول ميں اوشاکاجي کا جي گھبراتا ليکن ماں کہتي بيٹي پرديس کا معاملہ ہے، سڑک کے کنارے گھر ہے، جتنا پردہ ہو اتنا ہي اچھا ہے، اوشاکا خاموش ہوجاتي ان کواٹروں کے پچھواڑے کي طرف تو کوئي آتا جاتا نہيں پھر نہ معلوم کيوں ان لوگوں کو اندھيرے ميں رہنا پسند ہے۔
کچھ ہي دنوں کے اندر اوشاکا کا دل اچاٹ ہوگيا، وہ سوچتي يہ گھر ہے جيل خانہاس کا دل چاہتا کہ ان بند دروازوں کو توڑ ڈالے کسي سےبات کرے، کسي سے کھيلنے کبھي کبھي اسے بھائي پر بڑا غصہ آتا کہ وہاں سے کہيں گھمانے کيوں نہيں لے جاتا، ليکن اس کا بھائي کرتا بھي کيا، صبح آٹھ بجے دفتر جاتا رات کو دير سے گھر آتا، بے چارے کو کپڑے تک بدلنے کا ہوش نہيں رہتا تھا، پھر بہن کو سير کيسے کراتا۔
شام کا وقت تھا، اوشاکا جي بہت اداس تھا، اس نے اوڑھني سنبھالي اور يوں ہي مکان کے پچھواڑے چلي گئي اس کي حيراني کا ٹھکانہ نہ رہا جب اس نے ديکھا کہ ايک کمرے پر سے چق اٹھي ہوئي تھا اور ايک خوبصورت لڑکي سفيد ساتھي پہنے کھڑي نظر آرہي تھي پھر اس کي حيرت خوشي ميں تبديل ہوئي اس کا جي چاہا کہ اس لڑکي سے بات چيت کرے، يوں تو ان کواٹروں ميں اور بھي بہت سي لڑکياں تھيں، ليکن نہ معلوم کيوں اوشاکا کا دل ان سے گھبراتا تھا، وہ لڑکياں دن بھر يونہي اونٹ پٹانگ باتيں کرتي رہتي تھيں، ليکن يہ لڑکي اوشاکا کو ان سب سے مختلف لگي، لڑکي اس کو ديکھ کے مسکرائي اوشاکا بھي مسکرادي، پھر دونوں ايک دوسرے کے نزديک آگئيں۔
لڑکي بولي ميرا نام ايملي ہے ہم لوگ ابھي پندرہ دن ہوئے اس کواٹر ميں آئے ہيں، پہاڑ گنج گونمنٹ اسکول ميں ٹيچر ہوں، اوشا نے کہاں ميں نے پہلے کبھي آپ کو نہيں ديکھا، آپ اسکول سے گھر کسي وقت لوٹتي ہيں؟
شام چار بجے ميرا اسکول چھٹتا ہے اور پھر ميں ٹيوشن کرنے چلي جاتي ہوں ايملي نے جواب ديا، تو پھر آپ رات کو گھر لوٹتي ہونگي، جي ہاں کوئي آٹھ بجے کے قريب، اس تھوڑي سي بات چيت ہي دونوں ايک دوسرے کے قريب آگئيں، ايملي کارنگ بہت صاف تھا، رخسار
پچھلا صفحہ (1) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu