Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | افسانے |  سيد امرت
احد

ممکن ہے اس افسانے کے نام و کردار فرضي نہ ہوں
بھيا۔۔۔۔
افسلاس، مصيبتوں اور مجبوريوں نے مجھے آپ سے سات سو ميل دور پھينک رکھا ہے، ميں نے اس لمبے فاصلے اور دوري کو خوشی سے برداشت کرليا تھا، ميں جانتي تھي کہ وہ وقت کي روٹي حاصل کرنے کي زندگي گزارنے کيلئے آپ مجھ سے دور ہيں، يہاں ميرا کوئي بھي نہ تھا، خالہ جان کو اپنا سمجھنا چاہا ليکن کب تک؟ ان کو سلوک، ان کا رويہ يہ نفرت انگيز رہا، بات بات پر جھڑکياں کبھي کبھي گالياں بھي سننيں پڑتيں، کب کبھي آپ کا مني آرڈر آنے ميں دو دن کي دير ہوتي، ان کي نفرت بڑھ جاتي، بہن کو دوسروں کے سر ڈال رکھا ہے يہ بھي تو نہيں سوچا کہ پرديس کا معاملہ ہے کوئي کہاں کب تک کھلائے گا، يہ تو مني آرڈر دير سے آنے کي بات ہے، ان کا غصہ تو بات بات پر مجھ ہي پر اترتا ہے، ميں سنتي، دل ميں کڑھتي، ليکن آخر کيا کرتي کس سے کہتي؟ لے کے ايک آپ ہي تھے، غربت اور ماں باپ کي بے وقت جدائي نے ہم دونوں کو پہلے ہي ايک دوسرے سے دور کرديا تھا، سوچتي آپ کو لکھوں ميں يہاں اس حال ميں ہوں، آپ کا بھيجا ہوا تيس روپے کا مني آرڈر خالہ جان کے پتھر دل کو موم نہيں کرسکتا، ليکن خيال آتا ، ايک تو پہلے ہي روزگار کي طرف سے پريشان ہيں، ميں کوئي پريشان کردينے والي بات لکھوں گي تو آپ گھبرااٹھيں گے، بس چپ ہي رہتي، لے دے کے گھر ميں خالہ جان ہي تھيں، ان سے کيا باتيں کرتي؟
تنہائي اور سناے سے دل گھبراتا، کچھ سينے پرونے بيٹھ جاتي، اتفاق سے کنيزہ ايک دن ہمارے فليٹ ميں آگئي، سوچو گے يہ کنزہ کون ہے؟ تو ميں بتادوں کہ يہ اس بلڈنگ کي مالک ہيں، جن ميں خالہ جان رہتي ہيں، انکے ماں باپ بھي کافي دن ہوئيے مرچکے ہيں، بس ايک کنيزہ ہے اور ايک اس کا بھائي دونوں کي عمريں برابر ہيں۔
کنيزہ نے مجھے ديکھا تو خالہ جان سے پوچھا۔۔۔۔کون ہے يہ؟

پچھلا صحفہ (1) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu