Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


عيد الالضحي
چند ضروري مسائل
اگر امام نے نے پہلي رکعت  کي تکبير بھول سے چھوڑ کر قرات شروع کر دي ہے ہو تو يہ حکم ہے کہ اگر الحمد پڑھتے پڑھتے ياد آجائے تب تو تکبيريں کہہ کر دوبارہ الحمد شريف پڑھي جائے اور اگر سورت شروع کر دي ہے تو پھر سورت پوري کرنے کے بعد دوسري رکعت کي طرح تين تکبيريں زائد اور چوتھي تکبير رکوع ميں ياد آئے تو تکبيروں کيلئے رکوع سے اٹھنا جائز نہيں ہے بلکہ رکوع ميں ہي آہستہ آہستہ کہہ لے۔
اگر الحمد پوري پڑھ لي تھي يا کاثر حصہ پڑھ ليا تھا تو اعادہ کرنے سے سجدہ سہود واجب نہ ہوگا مگر امام سجدہ سہود کرے جيسا کہ آگے آتا ہے اور مسبق کرے کيونکہ بلند آواز کہنے ميں جماعت گڑ بڑ کرے گي۔
اور مقتديوں مين سے بھي جسسکو ياد آئے اپني تکبير يں کہہ ليں خواہ ان کو اام کے تکبير کہنے کا پتہ لگا ہو يا نہ ہو، اور اگر کسي نے رکوع سے اٹھ کر تکبرين کہنے کے بعد رکوع کيا تو نماز ہو گئي مگر برا کي اور يہي تفصيل اس مسبوق کيلئے ہے جس کي دونوں رکعت رہ گئي ہوں۔
اسي طرح اگر دوسري رکعت ميں اما تکبريں بھول کر رکوع ميں چلا جائے تب بھي تکبيروں کے واسطے رکوع سے واپس نہ ہو بلکہ رکوع ہي ميں آہستہ آہستہ تکبريں  پڑھ لے اور مقتدي بھي جيسا کہ مسبوق کے بھول جانے کا ہے۔
نماز عيدين ميں اگر بھول سے تکبير رہ جائيں يا اور کوئي بات سجدہ سہو کي موجب ہو جائے تو امام کو چاھئيے کہ سجدہ سہو نہ کرے کيونکہ زيادہ مجمع کي وجہ سے لوگوں کو غلط فہمي ہو جانے کا انديشہ ہے،البتہ اگر مجمع کم ہو اور غلطي کا انديشہ نہ ہو تو سجدہ سہو کر لے اگرت مسبوق سے اس کي رہھي سہي نماز ميں کوئي بات سجدہ سہو کي موجب سرزد ہوتو تو اس کو سجدہ سہو واجب ہے۔
اگر نماز پڑھنےکے بعد امام کو معلوم ہوا کسي وجہ سے نماز بالک نہيں ہوئي تو اس ميں يہ تفصيل ہے کہ اگر مجمع متفرق ہونے سے پيشتر ہي پتہ لگ گيا تب تو وہ دوبارہ نماز پڑھني ضروري ہے اور اگر مجمع متفرق ہونےکے بعد خبر ہوئي تو دوبارہ نماز ميں مختلف روائيت ہيں مگر آساني اس روايت سے ہے کہ اب جماعت کا دہرانا ضروري  نہيں بلکہ صرف امام نماز پڑھ لے، وہو حکم الستحان کماني لاشامي عن البد، ہاں اگر احتياط اعلان کرکے دوبارہ پڑھ لي جائے تو بہتر ہوگا اگر اس روز موقع نہ ملے تو عيدلفطر ميں دوسرے روز بھي پڑھ سکتے ہيں اور عيد الاضحي ميں تيسرے  روز بھي پڑھ سکتے ہيں۔
اگر کوئي شخص عيد گاہ ميں ايسے وقت پہنچا کہ نماز ختم ہو چکي ہے تو يہ تنہا عيد کي نماز نہيں پڑہ سکتا ، بلکہ اگر دوسري جگہ نماز وتي ہو تو وہاں چلا جائے ورنہ چار رکعت چاشت کي نيت سے پڑھ لے اور اگر چند آدمني رہ گئے ہوںتو جائز ہے کسي دوسري جگہ جماعت کرکے نماز عيدين پڑھ ليں۔





New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu