Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


عيد الالضحي
نماز عيدين کا طريقہ

امام يوں نيت کرے کہ ميں دو رکعت واجب نماز عيد چھ زائد تکبيروں سميت پڑھتا ہوں منہ طرف کعبہ شريف کے اور مقتدي اس کے ساتھ يہ نيت بھي کريں پيچھے اس امام کے يہ نيت کر کے اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندہ ليں اور پھر سبحانک اللہ  اللہم پڑھين، اس کے بعد تين تکبريں اس طرح کہي جائيں کہ دو تکبيروں ميں تو کانوں تک ہاتھ اٹھا اٹھا کر چھوڑتے رہيں اور تيسري  تکبير ميں بھي ہاتھ اٹھاديں مگر چھوڑ يں نہيں بلکہ باندھ ليں، بعد ازاں امام اعوذ با اللہ اور بسم اللہ آہستہ پڑھ کر بلند آواز سے قرات يعني الحمد اور سورتح پڑھے اور بہتر يہ ہے کہ سورہ اعلي و نحاشہ اگر عيدين ميں عيد الفطر اور بقر عيد ميں عيد الضحي کا لفظ کہہ ليں تو بہتر ہے نيز امام امامت کي نيت بھي کرلينا چاھئيے، مگر اس پر ہميشہ پابندي نہ کي جائے اور مقتدي حسب معمول خاموش رہيں اور دوسري نمازوں کي طرح رکوع سجدہ کرکے دوسري رکعت ميں اورل امام بلند آواز سے قرات پڑھے اس کے بعد تکبيريں کہي جائيں اور تينيوں تکبيروں ميں ہاتھ اٹھا اٹھا کر چھوڑتے جائيں، پھر بغير ہاتھ اٹھائے چوتھي تکبير رکوع کےواسطے کہہ کر رکوع ميں جائيں اور دوسري نمازوں کي طرہ سجدوں کيے بعد التحيات وغيرہ پڑھ کر سلام پھير ديں اور امام کو چاھئيے کہ تکبيروں کے درميان اتنا وقفہ کرے کہ مقتديوں کے فارغ ہونے کا گمان ہو جائے اور جو شخص بعد ميں آکر شامل ہو اس کي چند صورتيں ہيں، سب کو الگ الگ لکھا جاتا ہے۔






New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu