Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


عيد الالضحي
پہلي صورت

اگر کوئي شخص تکبيروں سے پہلے ہي آگيا تب تو نيت باندہ کر شامل ہو جائے اور اگر ايسے وقت پہنچا کہ تکبيريں ہو رہي ھوں  تو جتني تکبيريں ہو چکي ہوں تو نيت  باندھتے ہي فورا تکبريں کہہ لے قرات شروع ہو چکي ہو اور ہاتھ اٹھانے اور باندھنے کا وہي طريقہ ہے جو اوپر گزر چکا ہے۔
 دوسري صورت
اگر کوئي شخص ايسے وقت آيا کہ امام رکوع ميں جا چکا ہے تو غالب گمان ہو کہ تکبيريں کنے کے بعد رکوع ميں جائے تب تو طريقہ مذکورہ کے موافق تکبيريں کہنے کے بعد رکوع کي تکبير ميں جائے اور اگر يہ انديشہ ہو کہ رکوع نہ ملے گا تو رکوع ميں شريک ہو جائے اور رکوع ہي ميں تسبيح کي جگہ بغير ہاتھ اٹھائے تکبريں کہہ لے اور اگر ايک يا دو تکبير کے بعد امام رکوع سے اٹھ جائے تو يہ بھي ساتھ اٹھ جائے، باقي تکبير معاف ہے۔
 تيسري صورت
جو شخض دوسري رکعت  ميں اس وقت آيا ہو جب امام رکوع ميں جا چکا  ہو تو اس کا بھي وہي حکم ہے جو پہلي رکعت کے رکوع کا ابھي لکھا گيا گت اور پہلي رکعت جو رہ گئي ہے، جب امام کے سلام پھيرنے پر اس کو پڑھے تو اول قرات پڑھنا چاھئيے اس کے بعد تين تکبيريں زائد ہاتھ اٹھا اٹھا کر کہنے کے بعد چوتھي تکبير رکوع کيلئے بغير ہاتھ اٹھائے کہتا ہوا رکوع ميں جائے جيسا کہ دوسري رکعت ميں حکم ہے۔
چوتھي صورت

اگر دوسري رکعت کے رکوع کے بعد کسي وقت آکرملے تو پھر دونوں رکعت اس طريقہ سے پڑھے جو شروع ميں لکھا گيا ہے۔






New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu