Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


حسن بندگي

مسجد کو گزرگاہ نہ بنائيں، مسجد کے دروازے ميں داخل ہونے کے بعد مسجد کا يہ حق ہے کہ آپ اس ميں نماز پڑھيں يا بيٹھ کر ذکر و تلاوت کريں۔
مسجد ميں داخل ہوتے وقت دايا پائوں اندر رکھئيے، اور نبي پر درود و سلام بھيجيں، حضور کا ارشاد ہے: جب تم ميں سے کوئي مسجد میں آجائے تو پہلے نبي پر درود بھيجے۔
خدايا ميرے لئے اپني رحمت کے دروازے کھول دے۔
اور مسجد ميں جب کبھي داخل ہونے کے بعد دو رکعت نفل پڑھيں، اس نفل کو تحسبيہ المسجد کہتے ہيں، اسي طرح جب کبھي سفر سے واپسي ہوتو سب سے پہلے مسجد پہنچ کر دو رکعت نفل پڑھيں اور اس کے بعد اپنے گھر جائيں، حضور کا ارشاد ہے: جب بھي سفر سے واپس آتے تو پہلے مسجد ميں جاکر دو رکعت نفل پڑھتے اور اپنے گھر تشريف لاتے۔
مسجد سے نکلتے وقت باياں پائوں باہر رکھيں، اور يہ دعا پڑھيں۔
الھم اني اسلک من فضلک۔
خدايا ميں تجھ سے تيرے فضل و کرم کا سوال کرتا ہوں۔
مسجد ميں ہاقاعدہ اذان اور نماز باجماعت کا نظم و نسق کجيئے اور موذنم اور ماام ان لوگوں کو بنائيے جو دين واخلاق ميں بحثيت سب سے بہتر ہوں، جہاں تک ممکن ہو کوشش کيجئے کہ ايسے لوگ اذان اور امامت کے فريضے کو انجام ديں۔جو معاوضہ اپني مرضي سے نہ ليں، خوشي سے اجر آخرت کي طلبي ميں ان فرائض کو انجام ديں۔
اذان کے يہ دعا پڑھيں، حضور کا ارشاد ہے: جس شخص نے اذان سن کر يہ دعا مانگي قيامت کے کےروز ميري شفاعت کا حقدار ہوگا۔
خدايا اس کامل دعوت اور اس کھڑي ہونے والي نماز کے رب، محمد کو اپنا قرب اور فضيلت عطا فرما اور ان کو اس مقام محمود پر پہنچا دے جس کا تونے ان سے وعدہ کيا ہے۔
موذن جب اذان دے رہا ہوں تو اس کے کلمات سن سن کر آپ بھي بھي دہرائيں، اور فجر اذان ميں جب موذن اصلوتھ خير من النوم کہے تو جواب ميں يہ کلمات کہئے، صدقت و بررت " تم نے سچ کہا اور بھلائي کي بات کي۔
تکبير کہنے والا جب قد قامت الصلوتھ کہےتو  جواب ميں يہ کلمات کہيے، اقامھا اللہ و ازامھا خدا اسے ہميشہ قائم رکھے۔
عورتيں مسجدوں ميں جانے کے بجائے گھر ہي میں نماز ادا کريں حضور کا ارشاد ہے: ابو ساعدي کي بيوي نے کہا حضور مجھے آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کا بڑا شوق ہے، آپ نے فرمايا مجھے تمہارا شوق معلوم ہے، ليکن تمہارا کوٹھري ميں نماز پڑھنا اس سے بہتر ہے کہ تم دالان ميں نماز پڑھو اس بھي بہتر ہے کہ تم صحن ميں نماز پڑھو۔
البتہ عورتوں کو مسجد کي ضروريات پوري کرنے کي امکان بھر کوشش کرني چائيے، پاني کا انتظام چٹائي کا انتظام اور خوشبو کا سامان بھيجيں اور مسجد سے دلي تعلق قائم کريں۔
ہوشيار بچوں کو اپنے ساتھ مسجد ميں لے جائيے، مائوں کو چاہئيے کہ وہ ترغيب دے دے کر بھيجيں تاکہ بچوں ميں شوق پيدا ہو اور مسجد ميں ان کے ساتھ نہايت نرمي، محبت اور شفقت کا سلوک کيجئے، وہ اگر کوئي شرارت کر بيٹھيں تو ڈانٹںے پھٹکارنے کے بجائے پيار و محبت سے سمجھائيں اور بھلائي کي تلقين کريں۔

 اگلا صفحہ>>>

2

<<< پچھلا صفحہ 









New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu