Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


نماز کے آداب

نماز کے باہر بھي نماز کا حق ادا کريں اور پوري زندگي کو نماز کا آئينہ بنائيے، قرآن ميں ہے نماز بے حيائي سے روکتي ہے، نبي کريم نے فرمايا ايک انتہائي اثر انگيز تمثيل ميں اسطرح اس کو پيش کيا، آپ نے ايک سوکھي ٹحني کو زور زور سے ہلايا، ٹہني ميں لگے ہوئے پتے ہلانے سے جھڑگئے، پھر آپ نے فرمايا نماز پڑھنے والوں کے گناہ اسي طرح جھڑ جاتے  ہيں، جس طرح اس سوکھي ٹہني کےپتے جھڑ گئے۔
نماز ميں ٹہر ٹہر کر دن کے دونوں کناروں پر يعني فجر  اور مغرن اور کچھ رات گئے پر بلا شبہ نيکياں برائيوں کو مٹا ديتي ہيں، يہ نصيحت حاصل کرنے والوں کيلئے۔۔
نماز ميں ٹھر ٹھر کر قرآن شريف پڑھيں اور نماز کے دوسرے ازکار بھي ٹہر ٹہر کر توجہ دل کي آمادگي اور طبعيت کي حاضري کے ساتھ پڑھيں، سمجھ سمجھ کر پڑھنے سے شوق ميں اضافہ ہوتا ہے اور واقعي ون نماز نماز بن جاتي ہے۔
نماز پابنديوں سے پڑھئيے اور کبھي ناغہ نہ کيجئے، مومنوں کي خوبي ہي يہ ہے کہ وہ پابندي کے ساتھ بلا ناغا نماز پڑھتے ہيں۔
فرض نمازوں کي پابندي کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں کا بھي اہتمام کيجئے اور کثرت سے نوفل پڑھيئے، نبي کريم نے فرمايا : جو شخص نمازروں کے علاوہ دن رات ميں بارہ رکعتيں پڑھتا ہے، اس کيلئے ايک گھر جنت ميں بناديا جاتاہے۔
سنت اور نوافل کبھي کبھي گھر ميں بھي پڑھ ليا کريں، نبي کريم نے فرمايا مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد کچھ نماز گھر ميں بھي پڑھا کرو، خدا اس نماز کے طفيل تمہارے گھروں ميں خير فرمائے گا۔
فجر کي  نماز سے فارغ ہوکر گفتگو کرنے سے پہلے سات بار يہ دعا پڑھ ليں۔
الھم اجرني من النار:  خدايا مجھے جہنم کي آگ سے پناہ دے۔
فجر و مغرب کي نماز کے بعد کسي سے بات کرنے سے پہلے سات بار يہ دعا پڑھ ليا کرو، اگہر اس دن يا اس ميں مر جائو گےتو جہنم سے ضرور نجات پائو گے۔
حضرت ثوبان فرماتے ہيں نبي کريم جب نماز پڑھتے اور سلام پھير ليتے تو تين بار استغفر اللہ کہتے ۔
باجماعت نماز ميں صفوں کودرست رکھنے کا پوارا اہتمام کيا جائے، صفيں بالکل سيدھي رکھئيے اور کھڑے ہونے ميں اس طرح کندھے سے کندھا ملائے کہ بييج ميں خالي جگہ نہ رہے اور جب تک آگے کي صفيں نہ بھر جائيں دوسري سفيں نہ بنائيے، ايک بار جماعت کي نماز ميں ايک شخص اس طرح کھڑا ہوا تھا کہ اس سينہ باہر نکلا ہوا تھا،  رسول اللہ نے ديکھا تو تنبہيہ فرمائي۔
خدا کے بندوں اپني صفوں کو سيدھا اور درست رکھنے کا لازما اہتمام کرو ورنہ خدا تمہارے رخ ايک دوسرے کے خلاف کردے گا۔
ايک موقع پر آپ نے فرمايا۔
جو شخص نماز کي کسي صف کو جوڑے گا اسے خدا جوڑے گا اور جو کسي صف کو کاٹۓ گا اسے خدا کاٹۓ گا۔
بچوں کي صف لازما مردوں سے پيچھے بنائيے، بڑوں کے ساتھ کھڑا نہ کيجئے،البتہ عيد گاہ وغيرہ ميں جہاں الگ کرنے ميں زحمتيں پيش آئيں يا بچوں کے گم ہونے کا انديشا ہو تو وہاں بچوں کو پيچھے بھيجنے کي ضرورت نہيں۔

 اگلا صفحہ>>>

3

<<< پچھلا صفحہ 


 







New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu