Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children



صفر المظفر

جان و مال کي حفاظت کيلئے۔
جوکوئي آخري چہاہ شنبہ کے دن پانچوں فرض نمازوں کے بعد نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ قبلہ رخ بيٹھ کر ايک مرتبہ ذيل مین دي ہوئي آيات مبارکہ پڑھ کر پاني پر دم کرے اور يہ پاني خود بھي پئيے اور اپنے گھر والوں کو بھي پلائے تو بفضل باري تعالي وہ ہر طرح کي مصيبت و پريشاني سے محفوظ رہے گا، اللہ تعالي يہ دم کيا ہوا پاني پينے والے کي جان و مال کي حفاظت فرمائے گا، اس کي عمر ميں برکت عطا فرمائے گا۔۔۔۔۔

 ثواب حاصل کرنا۔
جوکوئي آخر يہ چاہے کہ اسے بہت زيادہ ثواب حاصل ہو، اللہ تعالئ اس کے گناہ معاف کرے اور اسے نيکي کرنے کي توفيق مرحمت فرمائے تو وہ آخري چہار شنبہ کے دن چاشت کي نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے  کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، پھر جب سلام پھيرے تو ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے، ستر مرتبہ سورہ والتين پڑھے، ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
آخري چہار شنبہ کي رسم۔
اس ماہ صفر کے آخري چہار شنبہ کي جو رسم عوام الناس ميں مروج ہے کہ اس دن حضور نبي کريم نے بيماري سے صحت پائي تھي اور غسل صحت فرمايا تھا، اس بنا پر مسلمانوں کي ايک بڑي تعداد آخري چہار شنبہ کو ايک تہوار کے طور پر نہاتي ہے اس کي کوئي اصل شرعيت مطہرہ نہں ملتي، تقريبا تمام مکتبہ فکر کے جيد علماء کرام نے اس رسم کو بے اصل بتايا ہے، اس رسم کے بارے ميں امام احمد رضا خان بريولي رحمتہ عليہ سے سوال کيا گيا تھا جس کا آپ نے نہايت معقول اور واضع جواب ارشاد فرمايا، چنانچہ کتاب احکام  شريعت ميں تحرير ہے کہ۔
فرماتے ہيں علمائے دين اس بارے ميں کہ صفر کے آخري چہارہ شنبہ کے متعلق عوام مں مشہور ہے کہ دن حضور نبي کريم نے بيماري سے صحت پائي تھي، اس بنا پر اس دن کھانا و شيرني وغيرہ تقسيم کرتے ہيں اور جنگل کو سير کو جاتے ہيں، غرضيکہ مختلف مقامات پت مختلف رسومات ہوتي ہيں، کہيں اس ک ونحس و مبارک جان کر گھر کے پرانے برتن گلي ميں توڑ دئيے جاتے ہيں اور تعويز و چھلہ  چاندي کے اس دن کي صحت بخشي جناب حضور ميں مريضوں کو استعمال کراتے ہيں يہ تمام کام حضور سرور کائنات کے صحت پانے کي بنا پر عمل ميں لائے جاتے ہيں، لہذا اس کي اصل شريعت مطہرہ ميں ثابت ہے کہ نہيں؟ اور فاعل عامل اس کا بربنائے ثبوت يا عدم مرتکب گناہ ہوگا يا قابل ملامت و تاديب ہوگا۔
الجواب۔
آخري چہار شنبہ کي کوئي اصل نہيں ہے اور نہ ہي اس دن حضور نبي کريم کي صحت يابي کا کوئي شبوت، بلکہ وہ مرض جس ميں وصال مبارک ہوا، اس کي ابتدا اسي دن بتائي جاتي ہے، اور ايک حديث مرفوع ميں آيا ہے۔
آيت
اور مروي ہوا ابتدائي ابتلائے حضرت ايوب اسي دن تھي اور اسے نحس سمجھ کر مٹي کے برتن توڑنا گناہ اور مال کا نقصان ہے، بہر حال يہ باتيں بے اصل و معني ہيں۔
(احکام شريعت حصہ اول ١١١،١١٠)۔

پچھلا صفحہ (3) اگلا صفحہ





New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu