Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children















نماز اشراق

احاديث مبارکہ ميں اشراق کي نماز پڑھنے کي بہت فضيلت بيان کي گئي ہے، چنانچہ ايک حديث پاک میں آتا ہے، کہ حضرت انس رضی اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا کہ۔
جو شخص فجر کي نماز باجماعت پڑھ کر اللہ تعالي کے ذکر ميں مشغول رہا يہاں تک کہ آفتاب نکل کر بلند ہوگيا پھر اس نے دو رکعت نفل پڑھے تو اسے حج کا ثواب ملے گا۔
ترمذي شريف۔
ايک حديث پاک میں آتا ہے کہ حضرت معاذ بن انس رضي اللہ تعالي سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا۔
جو شخص فجر کي نماز سے فارغ ہونے کے بعد مصلے پر بيٹھا رہا اور نمازوں کے درميان سوائے اچھي باتوں کے اور کچھ نہ کہے تو اس کے گناہ معاف کردئيے جائيں گے، اگر چہ سمندر کي جھاگ سے زيادہ ہي کيوں نہ ہو۔
ابودائود۔
حضرت امام حسين رضي اللہ تعالي عنہ کا ايک قول نماز اشراق کي فضليت کے بارے ميں اس طرح سے ہے کہ فرماتے ہيں کہ ميں نے خود سنا ہے کہ حضور نبي کريم عليہ الصلوتہ ارشاد فرماتے ہيں کہ جو شخص نماز فجر مسجد ميں پڑھ کر وہيں بيٹھا آفتاب کے طلوع ہونے تک ذکر الہي کرتا رہے، اور طلوع آفتاب کے بعد اللہ تعالي کي حمد و ثنا کرکے دو رکعت نماز پڑھ لے تو ہر رکعت کے بدلے ميں اللہ تعالي جنت کے اندر دس لاکھ محل عطا فرمائے گا اور ہر روز محل کے اندر دس لاکھ حوريں ہوگي اور ہر حور کے دس لاکھ خادم ہوں گے اور اللہ تعالي کے حضور ميں وہ ادابين ميں سےہوگا۔
غنہتيہ الطابين
حضرت نافع رضي اللہ تعالي نے حضرت ابن عمر رضي اللہ تعالي عنہ کے حوالے سے ايک روايت بيان کي ہے کہ حضور فجر کي نماز ادا فرما کر اپني جگہ سے نہيں اٹھتے تھےيہاں تک اشراق کي نماز کا وقت ہوجاتا، حضور نے ارشاد فرمايا تھا کہ جو شخص فجر کي نماز پڑھ کر اسي جگہ اس وقت تک بيٹھا رہے کہ اس کيلئے اشراق کا وقت ہو جائے تو اس کي نماز فجر ايسي ہوجائے گي، جيسے کسي کا مقبول حج اور عمرہ، يہي وجہ تھي کہ حضرت ابن عمر فجر کي نماز پڑھ کر طلوع آفتاب تک وہيں بيٹھے رہتے تھے جب ان سے اس قيام کي وجہ دريافت کي گئي تو انہوں نے کہا ميں سنت کي پيروري چاہتا ہوں۔
غنيتہ الطالبين۔
نماز اشراق پڑھنے کي فضيلت کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوا کہ نماز اشراق دو رکعت نفل ہيں جو فجر کي نماز کے بعد مسجد ميں سورج کے ايک نيزہ بلند ہونے يعني سورج کے پورے نکل آنےپر پڑھ جاتے ہيں، بہتر يہ ہے کہ اس کي پہلي رکعت ميں سورہ فاتح کے بعد آيتہ الکرسي خالدون تک پڑھے اور دوسري رکعت ميں امن الرسول آخر تک پڑھے، اگر يہ آيات مبارکہ ياد نہ ہوں تو جو ياد ہوں وہ ہي پڑھ لے اور اسکے بعد دعا کرے۔
اشراق کي نماز کي چار رکعت بھي پڑھي جاتي ہيں، اسلئے چاہئيے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ آيتہ الکرسي اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، دوسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ والشمس ايک مرتبہ پڑھے تيسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ والسماو الطارق پڑھے اور چوتھي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ آيت الکرسي اور تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
اشراق کي نماز جو کوئي دو رکعت پڑھنا چاہے تو ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اسے بے شمار ثواب حاصل ہو اور اس کے ثواب کي انتہا يہ ہے کہ پردوردگار عالم اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما کرفرماتا ہے کہ اے بندے اب تو نئے سرے سے عمل کر۔

 اگلا صفحہ>>>

1

<<< پچھلا صفحہ 









New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu