|
نماز خسوف چاند گرہن کے وقت پڑھي جاتي
ہيں، اس ميں دو رکعت بغير جماعت کے پڑھي جاتي ہيں، ہر کوئي انفرادي
طور پر طاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز پڑھ سکتا ہے۔
حضرت مغرہ بن شعبہ رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ حضور نے ارشاد
فرمايا۔
سورج اور چاند اللہ تعالي کي دو نشانياں ہيں،کسي کے مرنےيا پيدا
ہونے سے ان ميں گہن نہيں لگتا جب تم ديکھو کہ ان ميں گہن لگ گيا ہے
تو اللہ تعالي کو پکارو، اس سے دعائيں کرو اور نماز پڑھو يہاں تک
کہ سورج يا چاند صاف ہوجائے۔
بخاري۔مسلم۔
نماز خسوف دو رکعت پڑھتے ہوئے چاہئيے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتہہ کے
بعد کوئي سي لمبي سورتھ پڑھے يا اگر لمبي سورتيں ياد نہ ہو تو
گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص يا جو بھي سورتھ ياد ہو وہ پڑھ سکتا
ہے۔ |