Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children















نماز توبہ

قرآن پاک ميں توبہ کے بارے ميں ارشاد ہوتا ہے اوراپنے پروردگار سے مغفرت چاہو اور اس کے آگے توبہ کرو، بلاشبہ ميرا پروردگار بڑا ہي رحم فرمانے والا اور بہت ہي محبت کرنےوالا ہے۔
سورہ ہود۔٩
تماز توبہ کے بارے ميں ايک حديث پاک ميں آتا ہے کہ حضرت علي رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ مجھ سے حضرت ابو بکر صديق رضي اللہ تعالي عنہ نے حديث بيان کي اور ابو بکر نے سچ فرمايا کہ ميں نے حضور نبي کريم سے سنا  فرماتے تھے کہ۔
کوئي آدمي نہيں ہے جو کوئي گناہ کا کام کرے، پس وضو کرے پھر نماز پڑھے، پھر اللہ تعالي  سے بخشش مانگے مگر اللہ تعالي اسے بخش ديتا ہے، پھر يہ آيت مبارکہ پڑھي اور اگر کبھي ان سےکوئي فحش کام سرزد ہوجاتا ہے يا وہ اپنے اوپر کبھي زيادتي کر بيٹھتے ہيں تو معا انہيں اللہ ياد آجاتا ہے اور وہ اس سے اپنے گناہوں کي معافي چاہتے ہيں۔
ترمذي شريف۔
نماز توبہ کے بارے ميں حضرت عبداللہ بن بريدہ رضي اللہ تعالي عنہ اپنے والد محترم سے روايت کرتےہيں کہ ان کے والد نے فرمايا کہايک دن حضور نبي کريم نے علي الصبح بلال رضي اللہ تعالي عنہ کو بلايا اور فرمايا، اے بلال کس عمل کي وجہ سے تم جنت ميں مجھ سے پہلے چلے گئے؟ ميں گزشتہ شب جنت ميں داخل ہوا تو ميں نے تمہارے جوتوںکي کھڑ کھڑا ہٹ اپنے اگے سني تو حضرت بلال رضي اللہ تعالئ عنہ نے جواب ديا کہ يا رسول اللہ مجھ سے جب کوئي خطا سرد ہوئي تو ميں نے دو رکعت نماز پڑھي اور جب کبھي ميرا وضو ٹوٹتا تو ميں اسي وقت وضو کرليتا اور دو رکعت نماز پڑھ ليتا۔
ابن خزيمہ۔
ہر مسلمان کو چاہئيے کہ وہ اللہ تعالي کے حضور اپنے گناہوں کي معافي طلب کرتے ہوئے سچے دل سے توبہ کرے اور دو رکعت نفل نماز توبہ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد جو بھي سورتھ ياد ہو پڑھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد يہ دعا مانگے جو کہ حضور نبي کريم نے حضرت شداد بن رضي اللہ تعالي عنہ کو بتائي تھي اور فرمايا کہيہ سيد الااستغفار يعني سب سے اچھي دعا ہے۔
اے اللہ تو ميرا پروردگار ہے، تيرے سوا کوئي معبود نہيں تونے مجھے پيدا کيا اور ميں تيرا بندہ ہو اور ميں نے تجھ سے بندگي اور اطاعت کا جو عہد و پيمان باندھا ہے اس پر اپنے بس بھر قائم رہوں گا اور جو گناہوں بھي مجھ سے سرزد ہوئے انکے نتائج بد سے بچنے کيلئے ميں تيري پناہ گاہ کا طالب ہو، تونے مجھے جن جن نعمتوں سے نوازا ہے ان کا ميں اقرار کرتا ہوں، اور مجھے اعتراف ہےکہ ميں گنہا گار ہوں، پس اے ميرے پروردگار ميرے جرم کو معاف فرمادے، تيرے سوا کون ميرے گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔
بخاري۔ترمذي۔

 اگلا صفحہ>>>

1

<<< پچھلا صفحہ 









New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu