|
سوار نے کہا ميں چوتھے آسمان کے فرشتوں
ميں سے ايک فرشتہ ہو جب تو نے دعا مانگي تھي تو ميں آسمان کے درواے
کي کھڑکھڑا ہٹ سني، پھر تو نے دوسري مرتبہ دعا مانگي تو ميں نے
آسمان کے بسنے والوں ميں ايک شور سنا پھر جب تو نے تيسري مرتبہ دعا
مانگي تو کہا گيا کہ ايک مصيبت زدہ نے دعا مانگي ہے تو ميں نے اللہ
تعالي سے سوال کيا کہ مجھے اس چور کے قتل کا والي بنادے، اس کے بعد
اس نے کہا بشارت حاصل کرو اور جان لو کہ جس شخص نے وضو کيا اور چار
رکعت نماز پڑھي اور اسي دعا کے ساتھ دعا مانگي اس کي دعا قبول کي
جائے گي، مصيبت زدہ ہو يا غير مصيبت زدہ۔
ابن ابي الدنيا۔
حضرت حذيف سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم کو جب کوئي مشکل کام درپيش
ہوتا تو اللہ تعالي کے حضور دو رکعت يا چار رکعت پڑھتے اور
دعاکرتے۔
ابودائود۔
حضور سرورکائنات کا ارشاد ہے کہ جب کسي کو اللہ تعالي سے يا کسي
بندے سے کوئي حاجت ہوتو خوب اچھي طرح وضو کرے پھر دو رکعت نماز
پڑھے کر اللہ تعالي کي حمد و ثنا کرے اور نبي پاک پر درود بھيجے
اور يوں دعا مانگے۔
اللہ کے سوا کوئي معبود نہيں وہ بڑا ہي بردبار اور بہت ہي کرم
فرمانے والا ہے، پاک و برتر ہے، اللہ عرش عظيم کا مالک، شکر و
تعريف اللہ ہي کيلئے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ
ميں تجھ سے ان چيزوں کي بھيک مانگتا ہوں جو تيري رحمت کو واجب کرنے
والي اور تيري مغفرت کو لازم کرنے والي ہيں، ہر بھلائي ميں حصہ اور
ہر گناہ سے سلامتي چاہتا ہو، اے اللہ تو ميرا کوئي گناہ بخشے بغير
اور کوئي دکھ اور غم دور کئيے بغير چھوڑ اور ميري کوئي حاجت جو
تيرے نزديک پسنديدہ ہو پوري کئيے بغير نہ رہنے دے، اے رحم کرنے
والوں ميں سب سے زيادہ رحم کرنے والئے۔
ترمذي۔اب ماجہ۔
اگر کسي کي کوئي ايسي حاجت ہو جو کسي طرح پوري نہ ہوتي ہو تو اسے
چاہئيے کہ وہ عمدہ صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوب اچھي طرح وضو کرے،
پھر دو رکعت يا چار رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے
بعد جو بھي سورتھ اچھي طرح ياد ہو وہ پڑھے اور سلام پھيرنے کے بعد
نہايت توجہ يکسوئي کے ساتھ اکيس مرتبہ درود پاک پڑھے پھر يہ دعا
کرے۔
ترجمہ:
اے اللہ ميں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور توسل کرتا ہوں اور تيري طرف
متوجہ ہوں تيرے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم کے ذريعہ سے جو نبي
رحمت ہيں، يارسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم ميں حضور کے ذريعہ سے
اپنے رب کي طرف اس حاجت کے بارے ميں متوجہ ہوتا ہوں تاکہ ميري حاجت
پوري ہو، اے اللہ آپ صلي اللہ تعالي عليہ وسلم کي شفاعت ميرے حق
ميں قبول فرما۔
انشا اللہ تعالي جو بھي حاجت ہوگي وہ جلد پوري ہوگي۔ |