Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children















صلوتھ التسبيح

صلوتھ التسبيح پڑھنے کيلئے کوئي وقت مقرر نہيں، اوقات مکررہيہ و ممنوعہ کے علاوہ جس وقت چاہيں پڑھ سکتےہيں،اس نفل نماز کا ثواب بے حد بے حساب ہے اور بے شمار ديني و دنياوي برکات کا حصول کا سبب ہے، يہ نفل نماز حضور نے اپنے چچا حضرت عباس  کو تعليم فرمائي اور ارشاد فرمايا کہ اس نماز کے پڑھنے والے کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردئيے جاتے ہيں، آپ صلي اللہ تعالي عليہ وسلم نے فرمايا کہ اس نماز کو روزانہ  پڑھو ورنہ ہر جمعتہ المبارک کے دن ايک بار پڑھو، يہ بھي نہ ہوسکے تو ہر مہينہ ميں ايک بار پڑھو، اگر يہ بھي ہو سکےتو عمرميں ايک بارپڑھ لو۔
ابودائود۔
اس نفل نماز کے پڑھنے کا طريقہ يہ ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر نيت کرکے سبحانک اللھم سے لا الہ غيرک تک پڑھے پھر پندرہ مرتبہ سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھے، اسکے بعد اعوذبسم اللہ سورہ فاتحہ اور کوئي سي بھي سورہ جو کہ ياد ہو پڑھ کر دس مرتبہ يہ ہي تسبيح پڑھے پھر رکوع کرے اور رکوع ميں بيس مرتبہ يہي تسبيح پڑھے پھر رکوع سے سر اٹھا کر اور رکوع ميں بيس مرتبہ يہي تسبيح پڑھے پھر سجدہ ميں جائے اور اس ميں دس مرتبہ يہي تسبيح پڑھے پھر سجدہ سے سر اٹھا کر دس بار يہي تسبيح پڑھے، اسکے بعد دوسري رکعت کيلئے اٹھے اور دوسري رکعت ميں پہلے پندرہ مرتبہ مذکورہ تسبيح پڑھ کر اسکے بعد بسم اللہ، سورہ فاتحہ اورکوئي سي سورتھ پڑھ کر دس مرتبہ يہ تسبيح پڑھے اور حسب سابق رکوع و سجود ميں تسبيح پڑھ کر بيج کا قعدہ کرے اور اس ميں التحيات درود اور دعا مکمل پڑھي جائے۔ اسي طرح دو رکعتيں اور پڑھي جائيں، ہر رکعت ميں ٧٥ مرتبہ تسبيح پڑھي جائے گي اور رکوع و سجود ميں سبحان ربي العظيم سبحان ربي الاعلي کہنے کے بعد تسبيحات پڑھے۔
کتاب حرزثمين ميں حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ تعالي عنہ سے صلوتھ التسبيح ميں يہ چار سورتين پڑھني منقول ہيں، سورتھ التکاثر سورہ ولعصر، سورہ کافرون اور سورہ اخلاص، ايک دوسري روايت ميں يہ سورتيں منقول ہيں، سورہ حديد، سورہ حشر، سورہ صف اور سورہ تغابن ايک اور روايت ميں سورہ اذازلزلت الارض، سورہ والعديات، سورہ نصر اور سورہ اخلاص ميں آيا ہے۔

 اگلا صفحہ>>>

1

<<< پچھلا صفحہ 


 







New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu