Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children



رجب

رجب المرجب کي پہلي جمعرات۔

رجب المرجب کے مہينہ کي پہلي جمعرات کو عبادت الہي کرنے ميں بے شمار ثواب ملتا ہے، ايک حديث پاک ميں آتا ہے، کہ حضور نے فرمايا اس مہينہ ميں خاص طور پر مغفرت ہوتي ہے، اس مہينہ ميں خونريزي سے بچا جائے، اللہ تعالي نے اس مہينہ ميں اپنے انبيا کرام کي دعائيں قبول فرمائيں اور اسي مہينہ ميں اپنے دوستوں کو دشمنوں سے رہائي دلوائي، جس نے اس مہينہ کے روزے رکھے تو اس نے اللہ تعالي کے ذمہ تين چيزيں واجب کرليں، گزشتہ تمام گناہوں کي معافي، آئندہ عمر بھر ہونے والے گناہوں سے بچائو اور تيسرے يہ کہ روز قيامت پياسے ہونےکا خطرہ بھي باقي نہ رہے گا، يہ سن کر ايک بوڑھا شخص کھڑ اہوا اور عرض کيا، يارسول اللہ ميں پورے مہينےکے روزے نہيں رکھا سکتا ہوں، آ٫ نے فرمايا، اول درمياني اور آخري شب کا روزہ رکھ ليا کرو تمہيں پورے مہينے کا ثواب حاصل ہوگا، کيونکہ اس مہينہ ميں ہر نيکي کا ثواب دس گنا ملتا ہے، ليکن رجب کے پہلے جمعتہ المبارک کي شب سے غدلت نہ کرنا کيونکہ يہ شب ايسي ہے کہ ملائکہ اس شب کو ليلتہ لرغائب يعني مقاصد کي شب کہتے ہيں، جب اس رات کي پہلي تہائي گزر جاتي ہےتو تمام آسمانوں اور زمينوں ميں کوئي فرشتہ ايسا باقي نہيں رہتا جو خانہ کعبہ يا اطراف کعبہ ميں جمع نہ ہو، اس وقت پروردگار ارشادفرماتا ہے کہ مجھ سے مانگو ک جو چاہو،  فرشتے عرضکرتے ہيں، يا اللہ ہماري عرض يہ کہ تو رجب المرجب کے روزہ داروں کو بخش دے، اللہ تعالي فرماتےہيں ميں نے ان کو بخش ديا۔
اس کے بعد حضور نبي کريم نے فرمايا کہ جس نے رجب المرجب کي پہلي جمعرات کو روزہ رکھا اور اسکي شب يعني افطاري کے بعد مغرب و عشا کي نماز کے درميان بارہ رکعتيں اس طرح سے پڑھيں کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتہح کے بعد تين مرتبہ سورہ القدر اور بارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھي اور ہر رکعت کے بعد سلام پھيرا اور نماز سے فارغ ہوکر مجھے پر ستر بار درود پاک بھيجا ايک سجدہ کيا اور سجدہ ميں ستر بار  دعا پڑھي۔

يہ دعا پڑھنے کے بعد پہلے سجدے کي طرح دوسرا سجدہ کيا اور سجدہ کي حالت ميں ہي اللہ تعالي سے اپني مراد مانگي تو اس کي مراد پوري کرديجائے گي، حضور نبي کريم نے فرمايا کہ اس ذات کي قسم جس کے ہاتھ ميں ميري جان ہے، جو بندہ يہ نماز پابندي سے پڑھے گا اللہ تعالي اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دے گا، خواہ وہ سمندر کے جھاگ ، ريت کے ذرات کے برابر يا پہاڑوں کے ہم وزن، بارش کے قطروں اور درختوں کے پتوں کے برابر گنتي ميں ہوں، قيامت کےروز اپنے گھر کے يعني اپنے خاندان کے سات سو افراد کے حق ميں اللہ تعالي اس کي شفاعت قبول کرے گا، اور جب قبر ميں اسکي پہلي رات ہوگي تو اسکي نمازکا ثواب اچھي شکل ميں اور فصيح زبان کے ساتھ اس کے سامنے آئے گا، اور اسکے کہے گا، اے ميرے پيارے تجھے خوشخبري ہو يقينا تو ہر شدت اور سختي سے نجات ميں رہےگا، وہ شخص پوچھے گا تو کون ہے؟ ميں نے تيرے چہرے سے زيادہ خوبصورت چہرہ نہيں ديکھا، تماہري خوش کلامي سے زيادہ کسي کا کلام نہيں پايا اور نہ ہي تمہاري خوشبو سے بڑھ کر کسي کي خوشبو ميں نے سونگھي، وہ جواب دے گا اے ميرے پيارے ميں تمہارا وہي ثواب ہں جسےتو نے فلاں سال مہينہ ميں پڑھا تھا، آج ميں اس لئيے آيا ہوں کہ تيري مراد پوري کروں اور تيري تنہائي کا ساتھي بنوں، تجھ سے وحشت کو دور کروں جب قيامت کے دن صور پھونکا جائے گا تو محضر کے عرصہ ميں تيرے سر پر سايہ کروں گا، پس تو خوش ہوجا تو اپنے آقا کي جانب سےکبھي اپني نيکي کو ضائع نہيں ديکھےگا۔
ايک روايت ميں آتا ہے کہ جب رجب المرجب کے پہلے جمعہ کي ايک تہائي شب گزرتي ہےتو کوئي فرشتہ باقي نہيں رہتا مگر سب رجب کے روزہ داروں کيلئے بخشش کي دعاکرتے ہيں۔

<<<پچھلا صفحہ 

3

 اگلا صفحہ>>>









New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu