Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


رمضان المبارک
اسلامي سال کے نويں ميہنے کو رمضان المبارک کہا جاتا ہے،  حضور نبي کريم عليہ الصلواتھ والسلام کا ارشاد ہے کہ يہ اللہ کا مہينہ ہے رمضان المبارک کي فضيلت کے بارے ميں ايک حديث پاک ميں آتا ہے، کہ حضرت ابو ہريرہ نے فرمايا کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ جب رمضان کا مہينہ شروع ہوجاتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئيے جاتے ہيں اور ايک روايت ميں ہے کہ جنت کے دروزے کھول دئيے جاتے ہيں اور جہنم کے دروازے بند کردئيے جاتے ہيں، اور شياطين زنجيروں ميں جکڑ دئيے جاتے ہيں اور ايک روايت ميں آتا ہے کہ رحمت کے دروازے کھول دئيے جاتے ہيں۔
بخاري و مسلم

ايک اور حديث پاک ميں آتا ہے کہ سلمان فارسي فرماتے ہيں کہ حضور سرورکائنات نے شعبان کے آخر ميں وعظ فرمايا اے لوگوں تمہارے پاس عظمت والا مہينہ آيا ہے وہ مہينہ جس ميں ايک رات ہزار مہينوں سے بہتر ہے اور اسکے روزے اللہ تعالي نے فرض کئے اور اس کي رات ميں قيام کرنا تطوع يعني نفل قرار ديا ہے، جو اس ميں نيکي کا کوئي کام يعني عبادت کرے تو ايسا ہے جيسے اور مہينہ ميں فرض ادا کيا، اور جس نے ايک فرض ادا کيا تو ايسا ہے جيسے دونوں ميں ستر فرض ادا کيا، يہ صبر کا مہينہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے اور يہ ہے کہ غم خواري کا مہينہ ہے اور اس مہينہ ميں مومن کا رزق بڑھ جاتا ہے، جو اس ميں روزہ دار کو افطار کرائے اس کے گناہوں کيلئے مغفرت ہے اور اس کي گردن جہنم سے آزاد کردي جائے گي، اور اس ميں افطار کرانے والے کو ويسا ہي ثواب ملےگا جيسا روزہ رکھنے والے کو ملے گا، بغير اس کے کہ اس کے ثواب ميں کچھ کمي نہ واقعہ ہوئي، ہم نے عرض کيا يارسول اللہ ہم ميں سے ہر شخص وہ چيز نہيں پاتا يہ ثواب جس سے وہ روزہ افطار کرائے، حضور نے فرمايا، اللہ تعالي يہ ثواب اس شخص کو بھي دے گا جو ايک گھونٹ دودھ يا ايک کھجور يا ايک گھونٹ پاني سے افطار کرائے گا، جس نے روزہ دار کو پيٹ بھر کھر کھانا کھلايا اس کو اللہ تعالي ميرے حوض سے سيراب کرےگا، کبھي پياسا نہ رہے گا، يہا تک کہ جنت ميں داخل ہوجائے گا، يہ وہ مہينہ ہے کہ کہ اس کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا عشرہ مغفرت اور اس کا آخري عشرہ دوزخ سے آزادي کا ہے، اور جو اپنے غلام پر اس مہينہ ميں تخفيف کرے گا يعني کام لينے ميں کمي کردے تو اللہ تعالي اسے بخش دے گا اور جہنم سے آزاد فرمائے گا۔

<<<پچھلا صفحہ 

1

 اگلا صفحہ>>>


 







New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu