Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 


سليقہ و تہذيب

طہارت و نظافت کے آداب

خدا ان لوگوں کو اپنا محبوب قرار ديتا ہے جو طہارت اور پاکيزگي  کا پورا پورا اہتمام کرتے ہيں، نبي صلي اللہ عليہ وسلم  کا ارشاد پاک ہے کہ طہارت اور پاکيزگي آدھا ايمان ہے يعني آدھا ايمان تو يہ ہے کہ آدمي روح کو پاک و صاف رکھے اور آدھا ايمان يہ ہے کہ آدمي جسم کي صفائي اور پاکي کا خيال رکھے، روح کي طہارت ونظافت يہ ہے کہ اس کو کفر و شرک  اور معصيت و ضلالت کي نجاستوں  سے پاک کرکے صالح عقائد اور پاکيزہ اخلاق سے آراستہ کيا جائے اور جسم کي طہارت ونظافت يہ ہے کہ اس کو ظاہري ناپاکيوں  سے پاک و صاف رکھ کر نظافت اور سليقے کے آداب سے آراستہ کياجائے۔
سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھوئے بغير پاني کے برتن ميں ہاتھ نہ ڈالئے کيا معلوم سوتے ميں آپ کا ہاتھ کہاں کہاں پڑا ہو۔
غسل خانے کي زمين پر پيشاب کرنے سے پريہز کريں، بالخصوص جب غسل خانے کي زمين کچي ہو۔
ضروريات سے فراغت کيلئے نہ قبلہ رخ بيٹھے اور نہ قبلے کي طرف پيٹھ کيجئے، فراغت کے بعد ڈھيلے اور پاني سے استنجا کيجئے صرف پني سے طہارت حاصل کيجئے، ليد، ہڈي اور کوئلے وغيرہ سے استنجا نہ کيجئے اور استنجا کے بعد صابن يا مٹي سے خوب اچھي طرح ہاتھ دھو ليجئے۔
جب پيشاب يا پاخانے کي ضرورت ہوتو کھانا کھانے نہ بيٹھئے، فراغت کے بعد کھانا کھائيے۔
کھانا وغيرہ کھانے کيلئے داياں ہاتھ استعمال کيجئے، وضو ميں بھي دائيں ہاتھ سے کام ليجئے، اور استنجا کرنے اور ناک وغيرہ صاف کرنے کيلئے باياں ہاتھ استعمال کيجئے۔
نرم جگہ پر پيشاب کيجئے تاکہ چھينٹں نہ اڑائيں اور ہميشہ بيٹھ کر کيجئے، ہاں اگر زمين بيٹھنے کے لائق نہ ہو يا کوئي اور مجبوري ہوتو کھڑے ہو کر پيشاب کرسکتے ہيں ليکن عام حالات ميں يہ بڑي گندي عادت ہے جس سے سختي کے ساتھ پرہيز کرناچاہئيے۔
ندي نہر کے گھاٹ پر عام راستوں پر اور سايہ دار مقامات پر قضائے حاجات کيلئے نہ بيٹھے اس سے دوسرے لوگوں کو تکليف ہوتي ہے،  اور ادب تہذيب کے خلاف ہے۔

اگللا صفحہ >>>

1

<<< پچھلا صفحہ 








New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu