|
ہفتہ ميں ايک بار تو ضرور غسل کيجئے، جمعہ کے دن غسل کا
اہتمام کيجئے اور صاف ستھرے کپڑے پہن کر جمعہ کي نماز ميں شرکت
کيجئے، نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا امانت کي ادائيگي
آدمي کو جنت ميں لے جاتي ہے صحابہ نے پوچھا يا رسول اللہ صلي اللہ
عليہ وسلم امانت سے کيا مراد؟ فرمايا ناپاکي سے پاک ہونے کيلئے غسل
کرنا ہي اس سے بڑھ کر خدا نے کوئي امانت مقرر نہيں کي ہے پس جب
آدمي کو نہانے کي حاجت ہوجائے تو غسل کرے۔
ناپاکي کي حالت ميں نہ مسجد ميں جائيے اور نہ مسجد ميں سے گزرئيے
اور اگر کوئي صورت ممکن ہي نہ ہو تو پھر تيمم کرکے مسجد ميں جائيں۔
بالوں ميں تيل ڈالنے اور کنگھي کرنے کا بھي اہتمام کيجئے ڈاڑھي کے
بڑھے ہوئے بے ڈھنگے بالوں کوقينچي سے درست کرليں، آنکھوں ميں سرمہ
لگائيں، ناخن ترشوانے اور صاف رکھنے کا بھي اہتمام کيجئے اور سادگي
اور اعتدال کے ساتھ مناسب زيب و زينت کا اہتمام کيجئے۔
چھينکتے وقت منہ پر رومال رکھ ليجئے تاکہ کسي پر چھينٹ نہ پڑے،
چھيکنے کے بعد الحمد اللہ خدا کا شکر ہے، کہيے سننے والا ير حمک
اللہ خدا آپ پر رحم فرمائے، کہے اور اس کے جواب ميں يھديک اللہ خدا
آپ کو ہدايت بخشے کہيے۔
خوشبو کا کثرت سے استعمال کيجئے، نبي صلي اللہ عليہ وسلم
خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے، آپ سوکر اٹھنے کے بعد جب
ضروريات سے فارغ ہوتے تو خوشبو ضرور لگاتے۔
|