عيد الضحي کے دن۔
جو کوئي عيد الضحي کے دن نماز عيد کي ادائيگي کے بعد دو
رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ
پانچ مرتبہ سورہ الشمس پڑھے تو بفضل باري تعالي اس کو حج کا ثواب
ملے گا۔جوکوئي عيد الضحی کي نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح
سے پڑھے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اعلي ايک
مرتبہ پڑھے، دوسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ شمس
، تيسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ والضحي اور
چوتھي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نماز
پڑھنے کے بعد اللہ تعالي سے دعا مانگے تو پروردگار عالم اسکے
گناہوں کي معافي عطا فرمائے گا، پھر جب عيد گاہ سے نماز پڑھ کر
گھر ميں آئے تو دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے
بعد تين تين مرتبہ سورہ الکوثر پڑھے اگر مفلس ہےتو انشااللہ تعالي
قرباني کرنے کا ثواب حاصل ہوگا۔
عيد الضحي کے دن جوکوئي ظہر کي نماز کے بعد بارہ رکعت نفل نماز دو
دو رکعت کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک
ايک مرتبہ آيتہ الکرسي، گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص گيارہ گيارہ
مرتبہ سورہ الفلق اور گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ والناس پڑھے، نماز سے
فارغ ہونے کے بعد گيارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور پھر اللہ سے دعا
مانگے تو بفضل باري اسکو قيامت کے دن آساني ہوگي، اللہ تعالي
گناہوں کو معاف فرمادے گا اور نامہ اعمال ميں نيکياں لکھے
گا، برائي سے بچنے اور نيکي کے کاموں کے کرنے کي توفيق عطا فرمائے
گا۔
|
|
<<<پچھلا صفحہ |
13 |
اگلا صفحہ>>> |