Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ابن انشاء
ہمايوں
ھمايوں بادشاہ نظام سقہ کا ہم عصر تھا کو ممتاز مفتي کے ايک مشہور ڈرامے کا ہيرو ہے اور چام کے دام چلايا کرتا تھا، بنگالے کا منصوبہ اس کے تحت نشين ہوتے ہي خود مختار ہوگيا، چھ نکات پيش کرنے کي بھي ضرورت نہيں سمجھي، بہار اور گجرات کے حاکم اور راجپوت راجے بھي سرکشي پر آمادہ ہوگئے، جيسے بہار اور جيئے گجرات کے نعرے لگانے لگے، بادشاہ کرنسي اور امور خارجہ اور ڈيفينس اپنے پاس رکھ کر مصالحت پر آمادھ تھا، ليکن ان ميں سے کوئي راضي نہ ھوا، ايک شخص شير شاہ نامي سکنہ بہار تو فوج لے کر بھي چڑھ دوڑا، ھمايوں نرم آدمي تھا، اس کي فوج بھي نرم دل تھي، جہاں شير شاہ سامنے آتا تھا، پيچھے ہٹ جاتي  تھي، متعصب ہندو مورخين نے اسے شکست  سےتعبير کيا ہے۔
ھمايوں سير و تفريح کا دلدادہ تھا، دلي سے جو نکلا تو راجپوتانہ کي سير کي، سندھ کي سير کي، ايران ميں يہ پورے دس سال بيٹھا رہا،تاکہ فارسي اچھي طرح سيکھ لے اور بامحاورہ بول سکے، بعد ميں انتظام مملکت شيرشاہ کو سنبھالنا پڑا، اسے حکومت کا چنداں تجربہ نہ تھا، بادشاہي ايک خانداني کام ہے، شير شاہ نے سوائے سڑکيں اور سرائيں بنانے،کنوئيں کھدوائے، چور پکڑے اور ٹوڈر مل سے زمين کي جمع بندياں کرنے کے کچھ نہ کيا، ھمايوں کا بيٹا اکبرسندھ کے سفر کے دوران امرکوٹ ميں پيدا ہوا، اسطاح ميں اسے نيا سندھي بھي کہتے ھيں۔
ھمايوں کو علم ہيت کا بہت شوق تھا، جو سائنس کي ايک قسم ہے، ايک روز چھت پر کھڑا ستارے ديکھ رہا تھا، اترتے ميں پائوں پھسلا اور مر گيا، اناللہ وانا اليہ راجعون۔
سائنس بعض اوقات خطرناک اور مہلک بھي ثابت ہوتي ہے، اسي لئے تو ہمارے بزرگ اس سے چندا رغبت نہ رکھتے تھے، صرف و نخو ، عروض و منطق اور مجلسي پر تعليم ختم کرديے تھے، زمين کا گول ہونا تک اس زمانے کي کتابوں سے ثابت نہيں اور سورج کے گرد چکر لگانا تو خير اس نے بہت بعد ميں شروع کيا۔
سائنس اور ايجادات کے خلاف ہمارے پاس دوسري دليل يہ ہے کہ اگر ھمايوں کے زمانے ميں پاني پائپوں اور نلوں کے ذريعے آيا کرتا تو نہ مشکيں ہوتيں  نہ سقے، لہذا نہ اکبر ہوتا نہ شاہجان، نہ مسجد نہتاج محل، نہ نور جہاں نہ اس کے کبوتر، کيونکہ ہمايوں بغير اکبر کو پيدا کئے جمنا ميں ڈوب گيا ہوتا، اللہ اللہ خير سے اللہ۔

سوالات:

1۔ ھمايوں چھت پر کھڑا کونے سے تارے ديکھ رہا تھا، عام ستارے يا فلمي ستارے؟ تم کون سے ستارے ديکھ کر پھلسنا پسند کروگے؟
2۔ کيا آج کل بھي دوگھڑي کي بادشاہت ميں رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانے اور چام کے دام چلانے کا رواج ہے؟
3۔کيا ٹونٹيدار نلکے پر سوار ھو کر دريا پار کر سکتے ہيں؟
سائنس اور ايجادت کے خلاف اور مثاليں تلاش کرو۔

Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu