|
|
| مہا بھارت |
مہا بھارت کو رؤوں
اور پانڈوں کي لڑائي کي داستان ہے، کورو تو جيسا کہ نام ہي سے ظاہر ہے کہ بڑے کور
چشم لوگ تھے، ہاں پانڈو اچھے تھے ، اتنا ضرور ہے کہ کبھي کبھي جوا کھيل ليتے
تھے، اور تعداد ازواج کا رواج بھي ان ميں تھا، يعني ايک عورت کے پانچ شوہر ھوسکتے
تھے، يکے بعد ديگرے نہيں، وہ تو آج کل بھي ہوتے ہيں بلکہ بيک وقت دروپدي پانچوں
پانڈوؤں کي بلا شرکت غيرے بيوي
تھي، چونکہ اسکا سلوک پانچوں سے يکساں تھا ، اس معاملے پر زيادہ اعتراض نہيں کرتے۔
مہابھارت کے زمانے ميں شادي ميں ايسي مشکلات نہ ھوتي تھيں جيسي
آج کل ھوتي ھيں، لڑکے کا حسب نسب، جائداد اور تعليم و غيرہ پوچھتے ھيں حتي کہ ذريعہ
روزگار بھي پنجابي يوپي کا سوال بھي اٹھتا ہے اور شعيہ سني کي ديکھ پرکھ بھي ہوتي
ہے، مہابھارت کے سنہري زمانے ميں لوگ سوئمبر رچاتے تھے، جو شخص بھي نيچے تيل کے کنڈ
ميں عکس پر نظر جمائے اور اوپر گھومتي مچھلي کي آنکھ ميں تير کا نشانہ لگاتا تھا،
اس کے سر اپني لڑکي کومنڈھ ديتے تھے، دروپدي کے سوئمبر ميں ارجن نے تير مارا جو
گھومتي ھوئي مچھلي کي آنکھ ميں سيدھا جا لگا، يہ حسن اتفاق تھا ورنہ تو ايسے کرتب
کےلئے آدمي کا ماہر بازي گر يا نٹ ہونا ضروري ہے، ہم آپ نہيں لگا سکتے۔
کورد اور پانڈو ميں لڑائي کيوں ھوتي تھي، يہ ہم نہيں جانتے، ہر لڑائي کے لئے وجہ کا
ہونا ضروري بھي نہيں، اب کچھ آنکھوں ديکھا حال اس لڑائي کا سنئيے
خواتين و حضرات يہ کورو کشيتر کا ميدان ہے، جو تحسيں کتياں ضلع کرنال ميں واقع ہے،
لڑائي اب شروع ہونے والي ہے، کورو ايک طرف ہيں، پانڈو دوسري طرف ہيں، يہ ہونا بھي
چاہئيے، دونوں ايک طرف ہوں تو لڑائي کا کچھ مزا نہيں آئے گا، لڑنے والوں کے علاوہ
بھي کچھ لوگ ميدان ميں نظر آرہے ہيں، يہ درونا اچاريہ ہيں، دونوں فريقوں کے بزرگ
ہيں، اپنا لشکر کوروؤں کو دکھا رہے ہيں، اشيرواد پانڈوں کو دے رکھي ہے،
پانڈووں کا مطلب تھا کہ آپ اشيرواد کوروؤں کو دے ديں ، لشکر ہميں دے ديں ليکن
اچاريہ جي نہيں مانے ، يہ کون ھيں؟ يہ کرشن جي ھيں، مشہور افسانہ نگار کرشن نہيں،
نہ مہاشہ کرشن ، بلکہ اور صاحب ہيں، کرشن کنہيا کھلاتےھيں، ابھي ابھي گوپيوں کے پاس
سے آئے ھيں، مکھن ابھي تک ھونٹوں پر لگا ھوا ہے، بيٹھے گيتا لکھ رہے ہيں، ارجن کو
اپديش دے رہے ہيں، کر ماردو مارو، اپنوں کو ماردو، مجھ کو نہيں، تاج و تخت کا
معاملہ ہے، مذاق کي بات نہيں، ياد رہے کہ کورو اور پانڈو ايک دوسرے کے کزن ہيں،
ايلو کھانڈے سے کھانڈا بجنےلگا اور رتھ سے رتھ ٹکرارہا ہے، يہ لڑائي تو لمبي چلتي
معلوم ھوتي ہے ، لہذا اب ھم اس ا سٹڈيو سےچلتے ہيں۔ |
|
 |