اس خاندان کا مشہور باشاہ سکندر لودھي تھا،
اس کو سکندر اعظم کے ساتھ خلط ملط نہ کرنا چاھئيے، وہ زمانہ قبل از مسيح میں ہوا
تھا، يہ زمانہ بعد از مسيح ميں ہوا بعض کتابوں ميں اس خاندان کا نام لو بھي لکھا ہے
جس کے معني لالچي کے ہيں، يعني اقتدار کي لالچ رکھنے والا ہوتے ہيں، ليکن ہمارے
خيال ميں صيح نام لودھي ہي ہے، اس خاندان کا مورث اعلي لودھيانے سے آيا ہوگا، جيسے
يہ خاکسار آيا ہے، يہ خاکسار اپنے کو لودھي نہيں لکھتا جس کي وجہ خاکساري ہے۔
سکندر لودھي فيروزخاں تغلق کو معزول کرکے بر سراقتدار آيا تھا، اتفاق ديکھئے خود اس
کے ساتھ يہي ہوا، اس کے سپہ سالار نے اسے تخت سے اتار کر بعبود دريائے شور بھيج
ديا، يعني ملک بدر کرديا اور خاندان گندھار کي بيناد رکھي خاندان گندھارا کي فرماں
روائي ايک مدت تک اچھي چلي آئي ليکن آخر سلطنت کے ٹکڑے ہونے شروع ہوگئے، حتي کہ ملک
بائيس خاندانوں میں تقسيم ہوگيا، ايسا ہوجائے تو پھر مغل آيا ہي کرتے ہيں،
چناچہ آئے، سلطنت مغليہ قائم کي۔سوالات
گکھڑوں پر جو اب مضمون لکھو ليکن دور رہ کر۔يہ خطرناک لوگ ہيں؟
کيا غلامي خاندان غلامان کے ساتھ ہي ختم ہوگئي؟
فيروز تغلق نے فيروز اللنعات کيوں لکھي تھي؟ |