Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ابن انشاء
تغلق خاندان
اس خاندان کے سرکاري دفاتر کراچي کے تغلق ہائوس ميں تھے، اسي لئے يجہ تغلق خاندان کہلايا، انہي دفاتر ميں بيٹھے وزرائے سلطنت کو پہلے پہل خيال آیا کہ دارلحکومت بدلنا چاہئيے، دہلي سے ديوگري چلنا چاہئيے، اور کچھ نہيں تو تھوڑا تفريح ہي رہے گي، سفر کا بھتہ ہي ملے گا، اس منصوبے پر عمل بعد ميں ہوا۔
تغلق کا لفظ اخلاق سے نکلا ہے جس کے معني مشکل پسندي کے ہيں، اور مشکل گوئي کے ہيں،ہمارے دوست عبدالعزيز خالد اس دور ميں ہوتے  تو ملک الشعر ہوتے ہر وقت خلعت فاخرہ زيب تن کئے رہتے، يوں خالي بش شرٹ ميں نہ گھوما کرتے۔
سرفيروز خاں تغلق اس خاندان کا مشہور بادشاہ تھا، يہ اپنا رشتہ چنگيز خان سے ملايا کرتے تھے، اور کوٹلے بسايا کرتا تھا، چناچہ فيروز شاہ کا کوئلہ مشہور ہے، اس کي تصنيف ميں تاريخ فيروز شاہي، فيروز الغات اور چشم ديد مشہور ہيں، تاريخ فيروز شاہي تاريخ کي کتاب ہے فيروز اللغات ايک نعات ہے اور چشم ديد مين بادشاہ نے اپنے وہ حالات لکھے تھے جو اپني آنکھوں ديکھے ہيں۔
فيروز تغلق کے زمانے ميں چيزيں سستي تھيں، کم ازکم آج کے مقابلے ميں آٹا دالين بناسپتي گھي بھي، پيٹرول بھي، اے کاش وہ آج بھي زندہ ہوتا اور ہمارا بادشاہ ہوتا۔
Please use the forum for any questions!
This page has 6 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu