|
يہ ايک جانور ہے جو کھانے ميں بہت لذيذ ہوتا ہے۔
اندھے کے ہاتھ ويسے بھي آ جاتي ہے آنکھوں والے کے لئے اس کا بغير جال کے پکڑنا مشکل
ہے۔ پہلے زمانے کے بٹير بڑے با کمال ہوتے تھے ۔ صف
شکن نامي ايک بٹير لکھنئو کے ايک نواب صاحب کے پاس تھا۔ نماز بھي پڑھتا تھا۔ ہو حق
بھي کرتا تھا۔ تير اندازي بھي جانتا تھا ۔يقينا گھڑ سواري کا بھي ماہر ہوگا۔افيم
بھي کھاتا تھا ان سارے کمالات کے باوجود اسے ايک روز بلي لے گئي۔ چاليس دن صف ماتم
بچھي رہي۔
|