Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Bridal  Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ابن انشاء
ايک گرو دو چيلے
ايک تھا گورو، بڑا نيک دھرماتما، دو اس کے چيلے تھے۔ وفادار ،جاں نثار، گورو کے خون کي جگہ اپنا پسينہ بہانے کے لئے تيار۔ ايک کا شبھ نام پورو بومل تھا، دوسرے کا لچھمي چند۔ گورو جي جب لوگوں کو اپديش دينے اور ان کي مراديں پوري کرنے کے بعد آرام کرنے کو ليٹتے تو چيلا پور بومل ان کي دہہني ٹانگ دباتا اور لچھمي چند بائيں ٹانگ کي ٹہل سيوا کرتا۔ دونوں اپنے اپنے حصے کي ٹانگ کي مٹھي چاپي کرتے۔ تيل چپڑ کر اسے چمکاتے ، جھنڈياں اور گھنگرو باندھ کر اسے سجاتے ۔ اس پر مکھي بھي نہ بيٹھنے ديتے تھے ۔
ايک روز کرنا پر ماتما کا ايسا ہوا کہ گورو جي ايک کروٹ ليٹ گئے اور ان کي بائيں ٹانگ دہني ٹانگ کے اوپر جا پڑي ۔ چيلے پور بومل کو بہت غصہ آيا ، اس نے فورا ايک ڈنڈا اٹھايا اور بائيں ٹانگ کے رسيد کيا۔ گورو جي نے بلبلا کر داہني ٹانگ اوپر کر لي۔ اب لچھمي چند کي غيرت نے جوش مارا۔ اس نے اپني لٹھيا اٹھائي اور داہني ٹانگ کي خوب سي مرمت کي۔ گورو جي بہت چلائے کہ ظالمو کيوں مارے ڈالتے ہو۔ ہائے ليکن چيلے کب مانتے تھے۔ گورو جي کي ٹانگيں سوج کر گپا ہو گئيں ۔مدتوں ہلدي چونا لگانا پڑا۔
اب آگے چلئيے کہاني ابھي ختم نہیں ہوئي ۔ لالہ لچھمي چند کے کئي بيٹے تھے بڑے ہونہار اور ہوشيار ، پشاوري مل، سندھو رام، لاہوري مل اور بلوچ رائے ۔ لالہ جي کاديہانت ہوا تو يہ ٹانگ آنھوں نے ورثے میں پائي۔ وہ گورو جي کي ٹانگ تو دباتے تھے ليکن کوئي ران کا حصہ زيادہ دباتا تھا۔ کوئي پنڈلي پر زيادہ توجہ ديتا تھا۔ آخر ايک دن زبردست جھگڑا ہوا اور طے ہو اکہ ہم اپنا حصہ الگ کر لیں گے ۔ لالہ پور بومل نے کہا ہاں ہاں ٹھيک کر رہے ہو۔ ميں بھي اپنے حصے کي ٹانگ کاٹ کر لے جا رہا ہوں۔ اب ان برخورداروں نے گنڈاسہ منگايا۔ ايک نے ران سنبھالي بوري میں ڈالي۔ دوسرے نے پنڈلي لے لي۔ تيسرے نےگھٹنا اٹھايا ۔ چوتھے نے باقي کو سميٹا اور گھر کي راہ لي اور اس کے بعد سبھي ہنسي خوشي زندگي بسر کرنے لگے۔
گورو جي کا کيا ہوا؟ مرے يا جئے، جئے تو کتنے دن تک جئے۔ اس کہاني ميں ذکر نہیں۔
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu