|
|
| کوا |
|
کوے ہيں سب ديکھے بھالے۔چونچ بھي کالي پر بھي
کالے۔يہ سبھي ملکوں ميں ھوتے ہيں سوائے جنوبي افريقہ کے اور امريکہ کي جنوبي
رياستوں کے ۔وہاں صرف سفيد کوئوں کو پسند کيا جاتا ہے۔اور سفيد کوے اتفاق سے ہوتے
ہي نہيں ۔کوا حلا ل بھي ہوتا ہے ليکن صرف آغا تقي کے باغ
ميں ۔سنا ہے کراچي ميں بھي ريڑھيوں پر کوئوں کا سوپ ملتا ہے۔لوگ بڑے شوق سے پيتے
ہيں ۔اپنے رنگ کي رعايت سے يہ بليک مارکيٹ کے دام پاتا ہے۔عرف عام ميں يہ سوپ مرغي
کا کہلاتا ہے۔ |
|
 |