|
|
| پاکستان |
حدود اربعہ
پاکستان کے مشرق ميں سيٹو ہے، مغرب ميں سنٹو، شمال ميں تاشقند اور جنوب ميں پاني
يعني جائے مفر کسي طرف نہيں۔
پاکستان کے دو حصے ہيں، مشرق پاکستان اور مغربي پاکستان يہ ايک دوسرے سے بڑے فاصلے
پر، اس کا اندازہ اب ہورہا ہے۔
دونوکا اپنا اپناحدود اربعہ بھي ہے۔
مغربي پاکستان کے شمال ميں پنجاب ، جنوب ميں سندھ ، مشرق ميں ھندوستان اور مغرب ميں
سرحد اور بلوچستان ھيں، يہاں پاکستان خود کہاں واقع ہے اور واقع ہے بھي نہيں اس پر
آج کل ريسرچ پورہي ہے۔مشرق پاکستان کے چاروں
طرف آج کل مشرقي پاکستان ہي ہے۔ |
|
 |