Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ابن انشاء
سمندر
يہ سمندر  ہے ۔اس ميں پاني ہے کراچي کي بستيوں ميں تو کے ڈي اے کے اتنے عمدہ انتظامات اور آب رسائي کے منصوبوں کے باوجود پاني کي کمي ہو جاتي ہے ۔سمندر ميں کبھي نہيں ہوتي ۔جانے کيا بات ہے؟سمندر میں اتار چڑھائوں آتا رہتا ہے ۔ جب يہ چڑھائي کرتا ہے تو کسي کي نہيں مانتا خواہ کوئي کيسا لاٹ صاحب کيوں نہ ہو۔ انگلستان کے ايک بادشاہ کينوٹ کو اس کے مصاحبوں اور درباريوں نے باور کرايا تھا کہ ساري دنيا آپ کے حکم کے تابع ہے آپ کا حکم زمين پر چلتا ہے ۔آسمان پر چلتا ہے ۔ستاروں پر چلتا ہے ،اخباروں پر چلتا ہے ہوا پر چلتا ہے ۔اور سمندر پر بھي چلتا ہے ايک روز شاہ جلالت ماب سمندر کے کنارے کرسي بجھائے بيٹھے تھے۔لوگوں سے پوچھا ۔يہ جو لہريں بڑھي آ رہي ہيں ۔ ہميں تنگ تو نہ کريں گي۔ ؟ مصاحبوں نے کہا حضور ان کي کيا مجال ہے۔الٹا لٹکوا ديں گے۔اس پر بھي لہريں چھپٹ کر آئيں ۔بادشاہ سلامت بہت ناراض ہوئے ۔سختي سے ڈانٹا اے سمندر خبر دار پرے ہٹ ميرے پائوں بھيگتے ہيں ۔ سمندر نے ايک نہ سني بادشاہ کو بھگو ديا قريب قريب ڈبو ديا۔

بادشاہ سلامت نے اپنے درباريوں اور مصاحبوں سے جواب طلب کيا کہ وجہ بيان کرو ۔تمہارے خلاف کيون نہ ضابط کي کاروائي کي جائے؟ تمہارا تو بيان تھا کہ ميري سلطنت عام ہے۔اسے حشر تک دوام ہے اور سمندر تک ميرا غلام ہے ؟ ليکن يہ اقدام بعد از وقت تھا۔ اس دوران ميں خود بادشاہ سلامت کے خلاف ضابطے کي کاروائي ہو چکي تھي۔عالم پناہ کو پہلے يہ بات سوچني چاہئيے تھي۔ اپنے محکمہ اطلاعات پر اتنا بھروسہ نہ کرنا چاہئيے تھا۔

اے پيارے بڑو۔ سمندر کسي کا غلام نہيں ہوتا ۔چڑھائي پر آتا ہے تو ساحل کي کرسياں بہا لے جاتا ہے اور اگر کوئي ان پر بيٹھا رہنے پر اصرار کرے تو اسے بھي۔
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu