|
ميں سندھي
ہوں، تو سندھي نہيں ہے
ميں بنگالي ہوں، تو بنگالي نہيں ہے
ميں مسلمان ہو تو مسلمان نہيں ہے
اس کوتفريق پيدا کرنا کہتے ہيں
حساب کا يہ قاعدہ بھي قديم زمانے سے چلا آرہا ہے
تفريق کا ايک
مطلب ہے منہا کرنا
يعني نکالنا ايک عدو ميں سے دورے عدو کو
بعض عدد از خود نکل جاتے ہيں
بعضوں کو زبردستي نکالنا پڑتا ہے
ڈنڈے مار کر نکالنا پڑتا ہے
فتوے دے کر نکالنا پڑتا ہے
ايک بات ياد رکھئيے
جو لوگ زيادہ جمع کرليتے ہيں
وہ ہي تفريق بھي کرتے ہيں
انسانوں اور انسانوں ميں
مسلمانوں اور مسلمانوں
عام لوگ تفريق کے قاعدے کو پسند نہيں کرتے
کيونکہ حاصل تفريق کچھ نہيں آتا
آدمي ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے |