Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Jewellery Designs Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | شوکت تھانوي
پگلي
خاتون نے خوشي سے گويا اچھلتے ہوئے کہا۔ کمال ہے سچ مچ۔ کس قدر آپ ميرے ہم خيال ہیں مير ابھي بالکل يہي عقيدہ ہے کہ يہ مرد عورت کو اس کے حقوق کبھي نہ دے گا۔ جب تک کہ عورت خود اس سے چھين نہ لے۔ مجھے اپنا ايسا ہم خيال آج تک کوئي نہیں ملا جو حرف بحرف اس طرح ميري تائيد ميں ہو۔
خالد نے کہا۔ مگر اب وہ دن دور نہیں ۔ ضرورت تھي صرف احساس کي اور وہ پيد اہو چکا ہے۔ عورتوں نے اس زاويہ سے خد اپنے اوپر نظر ڈالنا شروع کر دي ہے اس کا انداز فکر اب اس حد تک بدل گيا ہے کہ آپ کو ريلوسے کے بابو نے صرف اتنا کہہ کر مشتقل کر ديا کہ آپ زنانہ درجہ ميں بيٹھں آپ کا اس کو اپني نسائيت کي ہتک سمجھنا ہي اس کا ثبوت ہے کہ عورت میں اس کي خودي بيداري ہو چکي ہے۔ خاتون نے خوشي سے جھومتے ہوئے کہا۔ آپ کہئيے جائيے ڈاکٹر صاحب آپ مير زبان سے بول رہے ہيں۔ شکر ہے خداکا کہ آج مجھ کو ايک ايسا شخص مل ہي گيا جو اس حد تک مير اہم خيال ہو۔ خالد نے ہنس کر کہا۔ نہیں خير يہ باتيں تو ہر مہذب اور معقول آدمي کو کرنا چاہئيں۔ خاتون نے کہا۔ مگر معقوليت اور تہذيب ابھي اتني عام نہیں ہوئي ہے کہ صورت سے نظر آنے والے ہر مہذب اور معقول آدمي ميں واقعي موجود ہو ۔ مجھے تو اس معاملے ميں ايک سے ايک پڑھے لکھے جاہل اور ايک سے ايک مہذب نظر آنے والے جانور سے واسطہ پڑا ہے جن سے بات کر کے سر پھوڑلينے کو جي چاہتا ہے۔ يقين جانئيے کہ اگر آپ بھي ايسي ہي باتيں کرتے تو میں خطرے کي زنجير کھينچ ليتي۔ خالد نے کہا۔ واقعي بڑي کوفت ہوتي ہے کسي نا جنس کے ساتھ وقت گزارنے ميں۔ خاتون پھر پھڑک کر کہا۔ ہائے کيسے کيسے خوبصورت اور چپک جانے والے لفظ آپ استعمال کرتے ہيں نا جنس ايک ايسا لفظ آپ نے کہہ ديا ہے کہ جس قسم کے لوگوں کي ذجم خوردہ ميں ہون ان کي ساري بوريت اور بيہودگي اس ايک لفظ ميں سما کر رہ گئي ہے۔ ۔خالد نے گفتگو کا رخ بدل کر کہا۔ آپ تشريف کہاں لے جا رہي ہيں؟ خاتون نے کہا۔ اب کہاں تشريف لے جا رہي ہون، لے جا چکي تشريف جہان لے جانا تھي۔ سر ميں ايک سودا تھا اور پائون ميں سينچر بندھا ہوا تھا کہ خدايا اس دنيا میں مجھ کو کوئي ايک ہي ہم خيال مل جائے اپنا۔ شکر ہے کہ وہ آپ مل گئے۔

خالد بڑے مہذب انداز سے کہا شکريہ آپ کا۔ پھر بھي جا کہا رہي ہیں آپ؟
خاتون نے کہا۔ کہہ تو ديا کہ اب کہا ں جائون گي اب تو مجھےآپ سے پوچھنا چاہئے کہ آپ کہا لے جا رہے ہيں مجھے؟ خالد ايک دم سٹپٹا کر کہا۔ جي ؟ يعني ميں سمجھا نہيں آپ کي بات۔ خاتون نے کہا۔ سمجھ تو خير گئے ہيں آپ البتہ يہ بات آپ کے لئے کچھ نئي ضرور ہے جس نے آپ کر گھبرا ديا کہ ايک لڑکي خود آپ سے اس قسم کي بات نہايت بے باکي سے کہ دے۔ مگر مجھے اس بے باکي کا حق ميري اور آپ کي اسي ہم خيالي نے ابھي ديا ہے جس کا خود آپ کو بھي اقرار ہوگا مجھے سالہا سال کي جستجو کے بعد بھي اپنا ايسا ہم خيال کبھي کوئي نہ مل سکا اور ميرا خيال ہے بلکہ ميں پورے دثوق سے کہہ سکتي ہوں کہ آپ کو کبھي ميرے علاوہ اپنا ہم خيال کوئي شايد ہي مل سکے۔

خالد نے کہا۔ يہ تو درست ہے مگر فرض کر ليجئے کہ ميرے حقوق کسي اور کے نام محفوظ ہون۔ خاتون نے کہا ۔ اگر محفوظ ہيں تو غلط ہیں دوسرے بقول آپ کے حق يا ان کي جمع حقوق ملتے نہيں حاصل کيے جاتے بلکہ چھينے جاتے ہیں لہذا ميں نہايت جرات کے ساتھ چھين لوں گي۔

اب تو خالد نے واقعي گھبراتے ہوئے کہا۔ مگر ميں اس پوزيشن ميں ہر گز نہیں ہون کہ آپ کو اپنے ساتھ لے جائون ۔ آپ کو نہیں معلوم کہ میں کئي سال بعد ولايت سے آرہا ہون ۔ ميري ماں نہجانے کتنے ارمان ليے اس وقت لاہور کے استيشن پر ٹہل رہي ہوگي۔ اس کي مضطرب نگاہيں گھڑي پر ہون گي يا حد نظر تک اس ريل کي پڑي پر جس پر يہ ٹرين وہاں پہنچنے والي ہوگي۔ ميرے استقبال کے لئے ميري منگيتر زبيدہ بھي آئي ہوگي اپنے دل مین ميرے ليے نہ جانے کيا کيا قيامتيں چھپائے ہوئے۔ ميرے تمام عزيز اور احباب ہون گے ميرے گلے ميں ہار ڈالنے کےلئے۔

خاتون نے نہايت بے پروائي سےکہا۔
ہان ہاں تو ٹھيک ہے ميں کب کہتي ہون کہ آپ کا استقبال اس سے گم گرمجوشي سے کيا جائے۔ رہ گئي اپ کي منگيتر زبيدہ اگر وہ مجھ سے زيادہ آپ کي ہم خيال نکلي تو ميں آپ دونون کے درميان ہرگز حائل نہ ہون گي اور اگر يہ بات نہین ہے تو آپ خود غور کيجئے کہ شادي تو ايک ہي ہوگي مگر زندگياں دو تباہ ہوں گي۔خالد نے رائے ونڈ کا اسٹيشن ديکھتے ہوئے کہا۔ بس اب لاہور ٹھہرے گي ٹرين اور اب بہت کم وقت ہے آپ کے لئے آپ اپنا پروگرام طے کريں ، ٹکٹ اپ کا کہان کا ہے۔ خاتون نے کہا۔ ٹکٹ لاہو رہي کا ہے اتفاق سے۔ خالد نے بڑے اضطراب سے پوچھا اور قيام کہا ں ہوگا۔ لاہور ميں؟ خاتون نے مسکرا کر کہا۔ آپ کے دولت خانہ پر۔ آپ آخر اس قدر پريشان کيوں ہیں، ميں اپنے آپ کو آپ کے سر منڈھ نہیں رہي ہوں بلکہ آپ کي ايک دوست کي حيثيت سے آپ کي گھريلو فضائوں کا مطالعہ کرنے آپ کے گھر مہمان کي حيثيت سے جا رہي ہوں۔

خالد نے اس نے غنيمت جان کر کہا۔ بے شک تشريف لے چليے۔ خانہ بے تکلف ہے۔ مگر چوں کہ مجھے اس مہمان کا اپنے عزيزوں سے تعارف بھي کرانا ہوگا ۔ لہذا آپ کا نام معلوم ہو جانا بے حد ضروري ہے۔ خاتون نے قہہقہہ لگا کر کہا۔ واقعي يہ کمال ہے کہ ہم دونون ايک دوسرے سے اتنے قريب آگئے ہيں کہ ايک دوسرے کو ايک دوسرے کا نام تک پوچھنے کي ضرورت محسوس نہیں ہوئي آپ کا نام تو يہ رہا اپ کے سوٹ کيس پر ڈاکٹر ايس ايم خالد اور ميرا نام ہے گل رخ ۔ياد رہے گا آپ کو يہ نام۔

خالد نے کہا۔ جي ہاں قطعي۔ مگر ايک گزارش کر دون کہ ميرے گھر کے افراد اور ميرے عزيز ابھي اتنے روشن خيال اور وسيع النظر نہیں ہوئے ہيں کہ وہ اس قسم کي باتين اور ان باتوں کي صحيح اسپرٹ سمجھ سکيں۔ جيسي ہم دونون کے درميان ہوتي رہي ہيں اس کے علاوہ ميں درخواست کروں گا کہ آپ اپنے کسي طرز عمل سے کسي کو بد گماني کا موقع نہ دين تو اچھا ہے۔ گل رخ نے کہا۔ آپ اب مجھے بہت ہي بچکانہ باتين سمجھا نے کي کوشش کر رہے ہيں۔ ميں بھي آخر اس سر ميں تھوڑا سا بھيجا رکھتي ہوں۔

اگلا صفحہ (2) پچھلا صفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu