Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Bridal  Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
اصغر اعظم
جب فوج ميں تھے تو ہميشہ خطرناک کام سب سے پہلے خود کرتے تھے،  پھر جونيرز کو اس کي اجازت ديتے يہاں تک بھي شادي بھي پہلے خود کي، ہوائي اور ہوائي جہاز اڑانے کے ماہر ہيں، کہتےہيں جب ميں ائيرمارشل تھا تو کبھي کسي نے شکايت نہ کي کہ چھالنگ لگتے ہوئے اس کا پيرا شوٹ نہيں کھلا، پي آئي اے ميں آئے تواسے اتنا آرگنائز کيا کہ ہر کام کيلئے الگ اسٹاف رکھا، يہا تک کہ مسافروں کي خدمات کرنے کيلئے الگ عملہ ہوتا اور نہ کرنے کيلئے الگ، خان صاحب آج کل بھي PLANکوPLANEسمجھتے ہيں، ڈرائيور ايسے کہ ان کي گاڑي کے آگے آنے والے کو اتنا خطرہ نہيں ہوتا جتنا پيچھے آنے والے کو۔
عمر اصغر خان دراصل کم عمر اصغر خان ہيں، اس لئيے معمر اصغر خان صرف بو عمر اصغر خان کے مشورے پر ہي عمل کرتے ہيں، کہتے ہيں، ميري پارٹي اکيلي ہي سہي پي پي کو ہرا سکتي ہے اور 1990 ميں انہوں نے اکيلئے پي پي سے اتحاد کرکے اس کو ہرا کر دکھايا، واحد سايست دان ہيں جو مقابلہ ميں کھڑے بھي ہوں تو ہار جائيں، جتني محنت سے وہ ہارتے ہيں اس سے کم محنت پر بندہ جيت سکتا ہے، ان ک احلقہ انتخاب ہميشہ ہلکا انتخاب رہا ، ہر اليکشن پر وعدہ کرتے ہيں کہ اليکشن کے بعد اس حلقے کو بدل کر رکھ ديں گے، واقعي اليکشن کے بعد اس حلقے کو بدل کر کسي اور جگہ سے اليکشن لٹرتے ہيں، صرف چار بار اليکشن ہارے جس کي ايک وجہ تو يہ رہي کہ وہ صرف چار بار ہي اليکشن کيلئے کھڑے ہوئے، ہار  تو انہيں اس قدر پسند ہے کہ کوئي کسي اور کيلئے لايا ہو تو اپني گردن آگے کرديتے ہيں، بقول پير پگارہ انہيں ہميشہ کرسي ملي مگر اپنے گھر کے لائونج ميں، يہ وہ ہوا باز ہيں جنہوں نے تمام حادثے ہائي وے پر کئيے، وہ بھي يو کہ لوگ ہائي وے کي بجائے ہائے وے کہہ اٹھے، وہ اسي سايسي پارٹي کے سربارہ ہيں جسے ووٹ لينے کيلئے کمپين نہيں چلانا پڑتي، اميد وار لينے کيلئے بھي يہي کچھ کرنا پڑتا ہے۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 8 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu