Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
اصغر اعظم
يہ وہ زمانہ تھ اجب جموں اور سري نگر ميں تعليمي سہولتيں اتني تھيں کہ ايک طالب علم نے کہا ميں اس وقت چوتھي جماعت ميں تھا جب ميں نے پہلي مرتبہ اسکول ٹيطر ديکھا تھا، ان دنوں وہاں  ايک ہيڈ ماسٹر اپني کلاس کے بچوں کو تقرير کرنا سکھا رہا تھا، ہر بچے کو بتا تا کس طرح بولنا ہے، ايک بچہ آيا تو ہيڈ ماسٹر نے کہا، تم صرف يہ سيکھو کيسے چپ ہونا ہے؟ يہ بچہ بڑا ہو کر پاک فضائيہ کا پہلا اور دنيا کا سب سے کم عمر کمانڈر انچيف بنا، پوري قوم نے اسے شاہين کہا مگر حنيف رامے نہ کہتے، کسي نہ وجہ پوچھي تو بولے ميں جب انہيں شاہين کہہ کر بلائوں لوگ سمجھتے ہيں ميں اپني پہلي بيوي کو بلا رہا ہوں۔
ديکھنے ميں اپنے بيٹے اصغر عمر خان پر گئے ہيں، بچپن ہي سے ان ميں سياست دانوں والي صلاحيتيں موجود تھيں، اگر کلاس ميں کامياب نہ ہوتے تو گھر والوں کو يہ نہ کہتے کہ ميں ناکام ہوا ہوں، کہتے ہيں دھاندلي ہوئي ہے، والد اس قدر سخت تھے کہ انہيں لگتا ميں گھر ميں نہيں اسکول ميں پيدا ہوا ہوں، آدمي نہيں الٹا ہو کر ديکھےتو سيدھے سادے آدمي ہيں، وطن کا دفاع کرکے اب يہ حال ہوگاي ہے کہ دوران گفتگو بھي دفاعي پوزيشن ميں رہتے ہيں، کسي سے سے پانچ روپے بھي وصول کرنے ہوں توضرور کريں گے، چاہے وصول کرنے ميں سو روپے لگ جائيں، اس قدر ذمہ دار کہ اگر انہوں نے آپ کو نيد کي گولي کھلانا ہو تو وقت پر کھلائيں گے، چاہے اس کيلئے انہيں آپ کو سوتے ميں اٹھانا پڑے، جو غلطي ايک بار کي، پھر اسے کبھي  نہيں  دہرايا، ہميشہ نئي غلطي کي، عمر اور ارادہ پختہ البتہ عمر کا پوچھو تو عمر اصغر خان کا بتانے لگ جاتے ہيں، ويسے بھي ہمارے ہاں سياست کا يہ حال ہے کہ ليڈر عوام کے حال کے بجائے ان کے ماضي کو ہي بہتر بناتے ہيں، وہ بھي ايسے کہ عوام کا وہ حال کرتے ہيں کہ اسے ماضي بہتر لگنے لگتا ہے۔
اصغر خان کہتے ہيں کہ  سياست ميں ميرا آنا ايک حادثہ ہے، سياست کو يہ حادثہ 1968 ميں پيش آيا، بھٹو صاحب نے کہا تھا ايوبي دور ميں ميري نظر بندي نے دو شءصيتوں کو ليڈر بنايا، ايک بيگم بھٹو تھي اور دوسرے بے غم اصغر ، خان صاحب نے اسکول ميں اتني بار اے بي سي ختم نہ کي ہوگي جتني سياسي اتحاد بنا بنا کر کي، مثلا، جي پي، ٹی آئي، پي اي اے، ايم آر ڈي، اور پي ڈے اے وغيرہ وغيرہ۔ وہ فاتح سياست ہيں، اندرون ملک انکا دورہ اکثر ايسا ہوتا ہے کہ ان کے دورے کا سنتے ہي حکومت ايمبولينس روانہ کرتي ہے۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu