Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
بابا جمہورا
ماک ٹوئن نے کہا ہے صحت مند رہنے کا ايک ہي طريقہ ہے کہ وہ کھائو جو آپ پسند نہيں کرتے، وہ پيو جو آپ نہيں چاہتے اور وہ کرو جو آپ ويسے بھي کبھي نہ کرتے، اس حساب سے انہوں نے کبھي صحت مند رہنے کي کوشش نہيں کي، پراني چيزيں ديکھنا پسند ہيں، اس لئے کمرے ميں شيشہ ضرور رکھتے ہيں، اپني چيزيں نہيں بدلتے، ان کا وہ برش ہس سے شيو کرتے وقت صابن لگاتے ہيں، اتنا پرانا ہوگيا ہے کہ اس کے آدھے بال سفيد ہوچکے ہيں، جمہوريت ميں مارشل لاء کي راہموار کرتے ہيں، مارشل لاء ميں جموريت کي راہ بناتے ہيں، اور ہميشہ راہ ميں ہي رہتے ہيں، حکومت ميں کبھي نہيں رہے کيونکہ کبھي عہد ان سے بڑا ہوتا ہے اور کبھي وہ عہدے سے بڑے نکلتے ہيں، مغطر گڑھ جو کبھي ان کا گڑھ تھا اب ان کيلئے گڑھا بن چکا ہے،  جنرل ضيا الحق کے جنازے پر نہ گئے مگر غفار خان کے جنازرے پر گئےجس کي وجہ يہ بتائي جاتي ہے کہ وہ سرحدي گاندھي غفار خان کے جنازے پر يہ يقين کرنے گئے تھے،  کہ واقعي سرحدي گاندھي غفار خان مر گئے ہيں۔
مزاج ايسا کہ سرديوں ميں گرمياں اور گرميوں مين سردي چاہتے ہيں، صحافي ان کے پاس خبر لينے يوں جاتے ہيں جيسے ان کي خبر لينے جارہے ہوں، بھينيسں پالنے کا شوق ہے،  سنا ہے جو بھينيس پالتے ہيں،  وہ اچھے شوہر ثابت ہوتے ہيں،  اس قدر وضع دار کہ جس جگہ ايک بار پائوں پھسلا، جب بھي وہاں  سے گزرے، پھسل کر ہي گزرے، ان کي پوري زندگي سے يہي نتيجہ نکلتا ہے سياست بچوں کا کھيل نہيں، بوڑھوں کا ہے۔
اگلا صفحہ (4) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu